ورشا بنگلے سے وزیراعلیٰ کا سامان نکالا گیا، ماتو شری پر ہزاروں شیوسینک جمع، مزید 4 ایم ایل اے گوہاٹی پہنچے

گذشتہ دو روز سے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو بچانے کی کوشش کرنے والے ادھو ٹھاکرے بالآخر ہتھیار ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں. وہیں ایکناتھ شندے نے کہا کہ میں لڑنے والا شیوسینک ہوں لیکن میں نے پہل  کرتے ہوئے بات چیت کی تجویز بھی رکھی. اس بعد ایکناتھ شندے مسلسل اتحاد توڑنے پر بضد رہے.

مالیگاؤں: رائل یونیورسل اسکول (CBSE) میں یوگا ڈے منایا گیا
ان سب معاملات کے بعد تقریباً ایک گھنٹے بعد سی ایم ہاؤس کو خالی کرنے کی کچھ چونکانے والی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئے. ادھو نے بھی سی ایم ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے. ورشا بنگلے سے ادھو ٹھاکرے کا سامان باہر نکالا جانے لگا، اسی دوران ماتو شری پر ہزاروں شیوسینک جمع ہوگئے.
ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ راشٹروادی کانگریس سربراہ شرد پوار نے ادھو کو صلاح دی تھی کہ ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ کا عہدے دے دیں. کیونکہ شندے جارحانہ رج اختیار کرچکے ہیں. شندے نے یہ بھی کہا تھا کہ این سی پی اور کانگریس سے اتحاد بے مول ہے اس کے سبب شیوسینا کمزور ہورہی ہے اسلئے اس اتحاد کو توڑ دینا چاہیے. آج 8 بجے مزید 4 اراکین اسمبلی گوہاٹی پہنچے جس کی وجہ سے شندے خیمہ اور مضبوط ہوگیا ہے. ان میں شیوسینا کے دو اور دو آزاد ایم ایل اے شامل ہیں. ان چار اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کے بعد باغی اراکین کی تعداد 39 ہوگئی ہے.شندے اس وقت باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ گوہاٹی کے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں ہیں. ہوٹل کے باہر اور اندر آسام پولیس کا پہرہ ہے. سی آر پی ایف کے جوان بھی ہوٹل کے اطراف تعینات ہیں.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: