Articles by "ASP Chandrakant Khandvi"
Showing posts with label ASP Chandrakant Khandvi. Show all posts


پولیس کنٹرول میں تعزیہ کمیٹی، پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران کی مشترکہ میٹنگ، کرونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے امن وامان اور سادگی سے تہوار منانے کی اپیل

پولیس کنٹرول روم میں محرم کے پیش نظر مختلف محمکوں اور شہر تعزیہ کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ضلع ایس پی سچن پاٹل، شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے، پرانت آفیسر، ضلع کلکٹر اور پولیس انتظامیہ و دیگر محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ تعزیہ کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ محرم کے پیش نظر شہر تعزیہ کمیٹی نے نظم ونسق، ٹریفک سہولیات سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تعزیہ کمیٹی اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن تعزیہ لے جانے کیلئے اچھی اور سہولیات سے لیس گاڑیوں کا نظم کرے۔

اس ضمن میں کارپوریشن نے امسال تیس(30) گاڑیوں کا نظم کرنے کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ شہر میں نظم ونسق اور دیگر سہولیات فراہم کئے جانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

ویڈیو: ضلع ایس پی سچن پاٹل کا بیان

اس موقع پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ملت اسلامیہ کو محرم کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح ہی امسال بھی محرم کرونا گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا کا خطرہ باقی ہے اور ہمیں احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ اور ہمارے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے بچانا ہے۔ اسلئے تہوار پر بھی کرونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس انتظامیہ کے ذریعے شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر روٹ مارچ کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تہوار امن و امان اور سادگی منائیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔


مالیگاؤں:ایک سال کے عرصے میں 22 پستول اور 57 کارتوس ضبط،ملزمین پر آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مالیگاؤں(نامہ نگار) پولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں میں کل مختلف مقامات پر پولیس کی کارروائی میں بڑی تعداد میں پستول اور کارتوس ضبط کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے نمائندے کو ان کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں گذشتہ دنوں کل ملا کر مختلف مقامات پر پولیس کے عملہ نے قانونی کارروائی، پولیس کی حکمت عملی اور مستعدی کے سبب مختلف مقامات سے 22 پستول اور 57 کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمین کے خلاف آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو: ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کا بیان

ملزمین کے خلاف کورٹ سے رجوع ہوکر ٹھوس اقدامات اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے مزید کہا کہ گذشتہ چند روز سے کافی سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہر میں مجرمانہ سرگرمیوں پر قدغن لگایا جاسکے، واضح رہے کہ مالیگاؤں پولیس عملہ، ڈی بی اور ڈی ایس بی کے ساتھ ساتھ متعدد پی آئی کی نگرانی میں جال بچھا کر پولیس نے کمال ہوشیاری سے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔


شہر کی اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائے ایس پی اور پولیس اہلکاروں کا پیدل مارچ، عوام سے تعاون کی اپیل

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر آج مالیگاؤں میں ایس آر پی، پولیس اہلکاروں اور شہری حدود کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے پی آئی اور ڈی وائے ایس پی کی موجودگی میں شہر ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں ایک پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز پولیس کنٹرول روم سے ہوا، شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے ہوتے ہوئے پولیس کنٹرول روم پر اس مارچ کا اختتام ہوا۔اس سے قبل کنٹرول روم میں شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عیدالضحی سے متعلق گائیڈ لائن کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان شہر اور نمائندہ جماعتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عیدالضحی کی نماز گھروں پر ادا کریں اور نماز سے فراغت کے بعد سادگی سے فریضہ قربانی ادا کریں۔ بھیڑ بھاڑ اکٹھی نہ کریں سماجی دوری بنائے رکھیں اور گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔غلاضت اور فضلات مخصوص مقامات پر پھینکیں۔ اس تعلق سے کارپوریشن انتظامات کا تعاون کریں۔اس کے علاوہ ڈیوٹی پر معمور کئے گئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اطراف ان تمام چیزوں پر توجہ دیں، کسی بدنظمی کی صورت میں اپنے اعلی افسران کو اس کی اطلاع دیں اور ان کی رہنمائی میں مناسب اقدامات کریں۔ڈیوٹی کے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں، بیٹھ کر بات چیت نہ کریں بلکہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔واضح رہے کہ آج شام پولیس انتظامیہ نے پولیس کنٹرول روم سے ایک پیدل مارچ نکال کر شہر کے مختلف مقامات، اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔پولیس انتظامیہ عیدالضحی کے موقع پر مستعد ہے۔

 

عیدِ قرباں کے پیش نظر شہر کی تمام عید گاہوں پر سخت پولیس بندوبست، نماز عیدالضحی گھروں پر ہی ادا کرنے کی ہدایت

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر 16 جولائی بروز جمعہ شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہریان کو عیدالضحی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ عیدالضحی کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔کوئی بھی شخص عید گاہوں کی سمت جانے کی کوشش نہ کرے۔واضح رہے کہ مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالضحی کی آمد آمد ہے، اس موقع پر قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے شہر کے امن وامان اور سلامتی کے نقطۂ نظر سے محکمہ پولیس پوری طرح مستعد ہے۔شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 110 کے تحت 24 افراد پر کارروائی کی گئی ہے، وہیں 6 جرائم پیشہ افراد کو شہر بدر کرنے کی تجویز بھی روانہ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاورلوم صنعت سے متعلق مفتی اسمعیل کی نمائندگی پر سوال، رکن اسمبلی کی وضاحت

اس کے علاوہ دفعہ 107 کے تحت قریب 5 سو افراد پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ شہر میں اسی طرح قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے، جرائم پیشہ و شرپسند افراد، عوام کو دھمکانے والے افراد اور زمین پلاٹ کے معاملے میں غنڈہ گردی کرنے والے افراد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسے افراد کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، اور شام میں 3 سے 5 بجے کے درمیان براہ راست ایڈیشنل ایس پی آفس پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔پولیس انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں شکایت درج کروانے کیلئے 8010735413 پر رابطہ کریں اور شکایت درج کروائیں، پولیس انتظامیہ سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔

 

حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق محتاط اور سہولت والا رویہ اپنائے، عوام کا ردعمل شدید ہوسکتا ہے ،جس پر قابوپانا مشکل ہوجائے گا، مساجد میں نماز با جماعت پر کلی یا جزوی پابندی بھی قبول نہیں: مولانا عبدالحمید ازہری

مالیگاؤں: 8 اپریل بروز پیر دوپہر 2 بجے کل جماعتی تنظیم کے ارکان نے سبھی مسالک کے علماء کرام کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ سٹی پولیس اسٹیشن مالیگاؤں میں پہنچ کر شہر اے ایس پی چندرکانت کھانڈوی کو لاک ڈاؤن کے خلاف ایک میمورنڈم دیا اور روبرو بات کی۔ اس موقع پر کل جماعتی تنظیم کے ترجمان حضرت مولانا عبد الحمید ازہری صاحب نے کل جماعتی تنظیم کا موقف بہت واضح انداز میں رکھا کہ ملک کے انتہائی ابتر اقتصادی حالات میں لاک ڈاؤن اب عوام کے لئے نا قابل برداشت ہے۔ مولانا نے کہا کہ شہر میں محمد علی روڈ،  قدوائی روڈ، مچھلی بازار، بڑی بازار جیسے علاقوں میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کو بھی حکومت اگر کاروبار سے روکتی ہے تو اس کا رد عمل عوام کی جانب سے بہت شدید ہوگا جس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ روز کمانے روز کھانے والوں کو بھی کاروبار سے روک دینا دراصل انہیں موت کے منہ میں ڈھکیلنا ہے جو کسی ظالم و سفاک حکومت ہی کا شیوہ ہو سکتا ہے۔ کل جماعتی تنظیم کا یہ احساس ہے کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں اب اصحاب خیر اور متوسط طبقہ گذشتہ کی طرح عوام کہ امداد بھی نہیں کر سکے گا کہ مسلسل ایک سال سے ان کے کاروباری حالات بھی خراب ہیں۔ اسلئے حکومت لاک ڈاؤن کے بارے میں محتاط اور سہولت والا رویا اپنائے۔ نیز مولانا نے کہا کہ مساجد میں نماز با جماعت پر کلی یا جزوی پابندی بھی قبول نہیں اسلئے کہ مسجدیں اللہ کے لئے وقف ہوتی ہیں جہاں عبادت کے لئے آنے والوں کو روکا نہیں جا سکتا۔ رمضان المبارک میں پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ مساجد میں تراویح اور اعتکاف کا بھی اہتمام ہوتا ہے جس سے مسلمان دست بردار نہیں ہو سکتے۔ اسلئے مساجد کو نوٹس دینا بند کیا جائے۔ اگر لاک ڈاؤن ضروری ہو تو صرف رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لگایا جائے۔ یوسف الیاس نے کہا کہ مالیگاؤں کے علماء کرام نے ہمیشہ حالات کو قابو میں رکھنے میں پالیس کی معاونت کی ہے بلکہ بعض موقعوں پر پولس کو پبلک کے عتاب سے بچایا ہے۔ لیکن آج پولس لاک ڈاؤن کے نام پر بے جا سختیاں شروع کر رہی ہے۔ کاروبار بند کرایا جا رہا ہے۔ رمضان کی آمد کی مناسبت سے بیوپاریوں نے بہت کچھ مال جمع کیا ہے۔ اب اگر کاروبار بند کارایا جائے گا تو آپ بتائیے کہ ان کا کیا ہوگا۔ شہر مالیگاؤں حساس شہر ہے۔ پبلک اگر مشتعل ہو گئی تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔یوسف سیٹھ نیشل والے نے کہا کہ گورنمنٹ کی گائڈ لائن میں weak lockdown کا ذکر ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہاں تو strong lockdown ہے۔ لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کل جماعتی تنظیم عوام سے یہ بھی اپیل کرتی ہے کہ کورونا کی اس مہاماری میں بلا ضروت گھروں سے باہر نکل کر بھیڑ بھاڑ کرنے سے پرہیز کریں، ماسک لگا کر ہی باہر نکلیں، سوشل ڈسٹینسنگ کا حتی الامکان اہتمام کریں۔ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نیز سماجی خدمت کے میدان میں پیش پیش رہیں۔کل جماعتی تنظیم عام ائمہ کرام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں نیز مسلمان اپنے گھروں میں دعاؤں کا، سورہ یس شریف کے ختم کا اور آیت کریمہ کے ورد کا اہتمام کریں۔ آج کی اس ملاقات میں کل جماعتی تنظیم کے اراکین و علماء کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔