مخالفین کا کام ہی نکتہ چینی کرنا ہے، انہیں اپنی سیاسی دکان چمکانی ہے، میری نمائندگی کی سچائی بیان کرنے سے ان کے سیاسی مفاد مسخ ہونے کا ڈر ہے
مالیگاؤں : پاور لوم صنعت گزشتہ کچھ عرصے سے بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں پاورلوم سنگھرش سمیتی اور دیگر تنظیموں نے قیادت کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی ۔ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے پاورلوم سمیتی کے ذمہ داران کے وفد کی قیادت کی اور صنعت سے متعلق مسائل اسلم شیخ کے گوش گزار کیے ۔ حال ہی میں صنعت سے وابستہ ایک ذمہ دار نے مفتی اسماعیل کی نمائندگی پر سوال اٹھایا اور کہا تھا کہ رکن اسمبلی کی قیادت میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی ۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی نے کہا کہ " مخالفین کا کام ہی کیڑے نکالنا ہے وہ تو ایسی باتیں کرینگے ہی، اگر وہ میری نمائندگی کی سچائی بیان کرینگے تو ظاہر ہے انکا سیاسی نقصان ہوگا"؛. انہوں نےاسلم شیخ کے ساتھ ہوئی میٹنگ کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وفد کی نمائندگی کی اور ان سے کہا کہ آپ اپنے مسائل بیان کریں جہاں ضرورت ہوگی میں بات کروں گا.
یہ بھی پڑھیں
ہم نے اسلم شیخ سے مکمل بات کی اس کے بعد ریاستی وزیر زراعت دادا بھسے کا فون آیا، انہوں نے مجھ سے رکنے کیلئے کہا کہ میں آرہا ہوں تب جاکر بات کریں گے۔دادا بھسے کے آنے کے بعد ہم نے وفد کے ساتھ اسلم شیخ سے دوبارہ وہی بات کی جو ہم پہلے ہی کرچکے تھے۔چونکہ دادا بھسے وزیر ہیں اسلئے ان کا ایک خاص اثر ہے، ان کے بات کرنے سے ممکن ہے مسئلہ حل ہوجائے۔لیکن میری نمائندگی پر سوال اٹھانے میں ضرور سیاسی مفاد پوشیدہ ہیں۔لوگ سستی شہرت کیلئے ایسی حرکت کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت ریاستی سطح پر ٹیکسٹائل سے متعلق وزارت بااختیار نہیں ہے ، ریاستی وزیر ٹیکسٹائل مرکزی وزیر برائے ٹیکساٹل سے اس مدعے پر نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اسلم شیخ نے کہا کہ وہ اس مسئلے میں ان کی جانب سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے اور مرکزی وزیر ٹیکسٹائل سے مہاراشٹر کے پاورلوم صنعت کاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کروانے کی کوشش کریں۔مفتی محمد اسمعیل نے مزید کہا کہ اب اس مسئلہ کے مستقل حل کیلئے دہلی جاکر پیوش گوئل سے بات کرنے کی ںھی منصوبہ بندی ہے۔چونکہ پیوش گوئل ممبئی میں رہتے ہیں اسلئے کوشش ہے کہ ان سے ممبئی میں ہی ملاقات ہوجائے، کیونکہ ایک بڑے وفد کو دہلی کے کر جانا محال ہے۔
Post A Comment:
0 comments: