Articles by "Muharram"
Showing posts with label Muharram. Show all posts


پولیس کنٹرول میں تعزیہ کمیٹی، پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران کی مشترکہ میٹنگ، کرونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے امن وامان اور سادگی سے تہوار منانے کی اپیل

پولیس کنٹرول روم میں محرم کے پیش نظر مختلف محمکوں اور شہر تعزیہ کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ضلع ایس پی سچن پاٹل، شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے، پرانت آفیسر، ضلع کلکٹر اور پولیس انتظامیہ و دیگر محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ تعزیہ کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ محرم کے پیش نظر شہر تعزیہ کمیٹی نے نظم ونسق، ٹریفک سہولیات سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تعزیہ کمیٹی اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن تعزیہ لے جانے کیلئے اچھی اور سہولیات سے لیس گاڑیوں کا نظم کرے۔

اس ضمن میں کارپوریشن نے امسال تیس(30) گاڑیوں کا نظم کرنے کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ شہر میں نظم ونسق اور دیگر سہولیات فراہم کئے جانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

ویڈیو: ضلع ایس پی سچن پاٹل کا بیان

اس موقع پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ملت اسلامیہ کو محرم کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح ہی امسال بھی محرم کرونا گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا کا خطرہ باقی ہے اور ہمیں احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ اور ہمارے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے بچانا ہے۔ اسلئے تہوار پر بھی کرونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس انتظامیہ کے ذریعے شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر روٹ مارچ کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تہوار امن و امان اور سادگی منائیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔


تعزیہ گھر تعمیر کرنے کا مطالبہ، سابق میئر شیخ رشید اور برسر اقتدار نے مہا سبھا میں تعزیہ گھر کی تعمیر کو منظوری دے دی، کاغذی کارروائی کے سبب معاملہ التوا کا شکار: شفیق رانا

 مالیگاؤں:  پولیس کنٹرول روم میں آج پولیس انتظامیہ کی جانب سے تعزیہ کمیٹی کی مشترکہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔اس موقع پر تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے محرم کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں صاف صفائی اور نظم و نسق اور ٹریفک کی صورتحال سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کورونا وباء کے خوف و دہشت سے باہر آنے کی کوشش کررہی ہے۔لیکن ابھی بھی دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں کورونا وباء کو لے کر بے چینی اور اضطراب کا عالم ہے۔ 

اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے محرم کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے مسلمانان شہر کو محرم کی پرخلوص مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عوام کو اسی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تہواروں کو منانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر اکثر سوشل میڈیا پر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس محکمے افواہ پھیلانے والے واٹس اپ گروپ نظر بنانے ہوئے ہیں۔ اگر افواہ پھیلانے جیسے معاملات سامنے آتے ہیں تو اس پر پولیس سخت کارروائی کرے گی۔ 

اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے رکن شفیق رانا نے بتایا کہ  حکومت مہاراشٹر نے تہواروں اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن مرتب کی ہے۔اور مقامی پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی اس بات کی اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے بعد تعزیہ رکھنے کیلئے کافی دشواریاں ہوتی ہے اس معاملے میں انہوں نے کارپوریشن سے تعزیہ گھر کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق میئر شیخ رشید اور برسراقتدار نے تعزیہ گھر کو مہاسبھا میں منظوری دے دی ہے لیکن کچھ کاغذی کارروائی کی تکمیل نہ ہونے کے سبب معاملہ التوا کا شکار ہے۔ شفیق رانا نے کہا کہ یہ تعزیہ گھر پورے ہندوستان کا پہلا تعزیہ گھر ہوگا۔اور اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملت اسلامیہ محرم کا تہوار منائے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔