Articles by "Malegaon News"
Showing posts with label Malegaon News. Show all posts

27 جون کو بنکر لانس میں سماجوادی کی اہم میٹنگ یوا صدر کے عہدے کا اعلان، کئی اہم شخصیات کی شمولیت متوقع

مالیگاؤں (پریس ریلیز): مالیگاؤں میں قیادت کی کمزوری، عوامی مسائل کی سنگینی اور نوجوانوں کو سیاست میں عملی شرکت کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے سماجوادی پارٹی مالیگاؤں شہر کی جانب سے ایک اہم اور فیصلہ کن میٹنگ بروز جمعہ، 27 جون 2025، شب 8 بجے تا 10 بجے انصار جماعت خانہ، بنکر لانس میں منعقد کی جا رہی ہے۔

گوونڈی میں سڑک حادثہ، ایک ہی فیمیلی کے چار افراد جاں بحقation-Mumbai-News.html

پارٹی کی صدر شانِ ہند نہال احمد نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ "شہر مسائل کی آگ میں، مصیبتوں سے جھلس رہا ہے، مالیگاؤں شہر نے لاکھوں ووٹ دے کر عوامی نمائندگی کی ذمہ داری دیتے ہوئے جس شخص کو ایوان میں پہنچایا وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے، عوامی نمائندگی کرنے کی بجائے سرکار (شاشن پرشاشن) کی نمائندگی کرنے، ٹھیکیداری کرنے میں مگن ہے اور صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے۔"

شان ہند نے مزید کہا کہ "میونسپل انتخابات قریب آتے ہی جھوٹے وعدے، الزامات اور بناوٹی تقاریر کا سلسلہ پھر شروع ہو چکا ہے، لیکن اس بار سماجوادی پارٹی ان چہروں سے اچھائی کا نقاب نوچ کر ان کی اصلیت عوام کے سامنے لائے گی۔"

شان ہند نہال احمد نے بتایا کہ اس میٹنگ میں یوا صدر کے اہم عہدے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، جو شہر کے نوجوانوں کو قیادت میں شامل کرنے کی سمت ایک انقلابی قدم ہوگا۔ نوجوانوں کو نعرہ بازی تک محدود رکھنے کے بجائے ہم انہیں فیصلہ ساز بنانے جا رہے ہیں۔ یووا صدر کی تقرری سے نئی قیادت کا آغاز ہوگا اور سیاست میں شفافیت، دیانت اور جدوجہد کا نیا دور شروع ہوگا۔ اس میٹنگ میں کئی اہم چہرے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، اسی کے ساتھ جمعہ کی ہونے والی میٹنگ میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کے موقف کا اعلان بھی کیا جائے گا. 

پارٹی صدر نے پارٹی کے تمام ذمہ داران ورکرس، نوجوانوں، بزرگوں اور باشعور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جمعہ 27 جون کو بنکر لانس میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں بھرپور شرکت کریں اور شہر کی سیاسی تقدیر کو نئے سرے سے لکھنے کی اس کوشش کا حصہ بنیں۔

عوامی بیداری اور تیاریوں کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد، اجلاس میں شریک ہونا اہالیان مالیگاؤں کی دینی وایمانی ذمہ داری

مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف اپنے قیام کے روز اول سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں لگی ہوئی ہے، پچھلے دنوں شہر بھر میں اس کے بینرتلے کئی اہم کوششیں کی گئیں، اسی کی ایک اہم کڑی کارنر میٹنگیں بھی ہیں، جو کل رات شہر کے مختلف کارنروں اور چوراہوں پر انجام دی گئیں. 

مالیگاؤں میں Learner's Hub سمر کیمپ کا انعقاد

جن میں قلعہ و اطراف میں علامہ اقبال پل،اجمل گراؤنڈ ہوٹل، خیابان نشاط چوک ، قومی لائبریری،مولانا نعمانی گارڈن وغیرہ پر جناب راحیل حنیف صاحب ایس ڈی پی آئی،جناب ابراہیم انقلابی صاحب اور عبدالصبور صاحب وغیرہ نے منعقد کی  اسی طرح گلاب پارک و آگرہ روڈ سے لگ کر  مولانا عمرین چوک،گلاب پارک،اخترآباد و مسجد آدم وغیرہ کے پاس جناب اسماعیل رحمانی صاحب و فیضان رجو صاحب نے ذمہ داریاں نبھائی،ساٹھ فٹی روڈ کی جانب حسن پورہ،انڈین ہوٹل،شان ہند ہوٹل،نظامیہ مسجد کے پاس اور  جمہور کالونی نالے کے پاس جناب شریف زینو منصوری اور جناب نفیس صاحب ذمہ دار تھے اسی طرح گلشیر نگر کے اطراف میں قاری خالد اقبال رحمانی صاحب کی نگرانی میں  پاپا حضرت کی آفس،جوا ہوٹل،لڈو سائیکل والے کی دکان،گلشیر نگر گلی نمبر۷ و ہلال چوک وغیرہ کے علاوہ جماعت اسلامی مالیگاؤں کے ذمہ داران جناب شاہد اقبال صاحب (مقامی امیر جماعت اسلامی)،جناب فیروز اعظمی صاحب اور جناب فضل الرحمن صاحب نے نعمانی نگر،گاندھی نگر چوک،عائشہ حکیم چوک اور رونق آباد وغیرہ میں میٹنگیں کی اور رات سوا نو بجے آزاد نگر سمیر پہلوان کی آفس پر جناب اشفاق لعل خان صاحب کی نگرانی میں ایک پرہجوم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب، مفتی شارق انوری صاحب، حافظ عقیل ملی صاحب، مفتی حامد رحمانی صاحب، جناب عمران راشد صاحب اور جناب شبلی SIO صاحب وغیرہ مقررین کی حیثیت متحرک رہے، سبھی  مقررین نے مختلف جگہوں پر بڑے پرزور انداز میں  خواتین کیلئے منعقد ہونے والے ۲۸ اپریل کو بعد نماز مغرب تا رات دس بجے  (معہد ملت کے وسیع وعریض گراؤنڈ) میں ہونے والے اجلاس عام اور ۲۹ اپریل شام چھ بجے سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں ہونے والے مرد حضرات کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، نیز انہیں بتایا کہ اس اجلاس میں شریک ہونا اہالیان مالیگاؤں کی دینی وایمانی ذمہ داری ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں عظیم الشان اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ملکی سطح کی بڑی قیادتیں شریک ہوں گی اور اجلاس کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب فرمائیں گے، ان میٹنگوں میں یہ بات قابل ذکر رہی کہ کارنر پر مقررین سے پہونچنے سے پہلے بعض حضرات پلے کارڈز لیے کھڑے تھے، جس سے فضا سازی میں بڑی مدد ملی، خوش آئند بات یہ رہی کہ تمام مقامات پر اہالیان مالیگاؤں نے مقررین کی باتوں کو بغور سنا اور اپنی شرکت کا یقین دلایا۔*

*جاری کردہ:شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں ایکشن کمیٹی براۓ تحفظ اوقاف*

بریج عوام کیلئے شروع کیا جائے، آصف شیخ کی وفد کے ساتھ کمشنر سے ملاقات و مطالبہ 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) 2014 سے 2019 تک رکن اسمبلی رہے آصف شیخ کی جدوجہد اور ریاستی حکومت کے فنڈ سے مالیگاؤں شہر کے اولڈ آگرہ روڈ نیو بس اسٹینڈ کے پاس ایک فلائی اوور بریج کی منظوری کے بعد تعمیری کام کا آغاز کیا گیا تھا لیکن مالیگاؤں شہر سے اسمبلی کی قیادت میں تبدیلی آنے سے اس فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی پائی گئی اور تقریباً پانچ سال کے عرصے میں اس فلائی اوور کی تعمیر نہیں ہوسکی ۔اب جبکہ یہ بریج مکمل ہونے جارہا ہے تو اسے فوری طور پر عوام کیلئے کھولا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :... سولار بجلی پینل کی منظوری پر مسجد عبدالعزیز بیچئی کے ٹرسٹیان نے آصف شیخ کا استقبال کیا

اس بریج کو سابق میئر مرحوم شیخ رشید نے اپنی جانب سے تجویز پیش کرتے ہوئےجنرل بورڈ میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کرنے کو منظوری دی تھی ۔لہٰذا مالیگاؤں کارپوریشن آگرہ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور بریج کو جلد از جلد عوام کیلئے کھولے اور اس پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے نام کا بورڈ آویزاں کریں ۔اس طرح کا تفصیلی مطالبہ آصف شیخ رشید نے آج مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و پرشاشک رویندر جادھو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آصف شیخ کی قیادت میں نمائندہ وفد سے کمشنر نے کہا کہ ہم آپکے مطالبہ پر ہر ممکن کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد فلائی اوور بریج کو عوام کیلئے شروع کرینگے اور اسکا نام بھی آپکی تجویز کے مطابق لکھا جائے گا۔

 

عیدِ قرباں کے پیش نظر شہر کی تمام عید گاہوں پر سخت پولیس بندوبست، نماز عیدالضحی گھروں پر ہی ادا کرنے کی ہدایت

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر 16 جولائی بروز جمعہ شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہریان کو عیدالضحی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ عیدالضحی کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔کوئی بھی شخص عید گاہوں کی سمت جانے کی کوشش نہ کرے۔واضح رہے کہ مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالضحی کی آمد آمد ہے، اس موقع پر قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے شہر کے امن وامان اور سلامتی کے نقطۂ نظر سے محکمہ پولیس پوری طرح مستعد ہے۔شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 110 کے تحت 24 افراد پر کارروائی کی گئی ہے، وہیں 6 جرائم پیشہ افراد کو شہر بدر کرنے کی تجویز بھی روانہ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاورلوم صنعت سے متعلق مفتی اسمعیل کی نمائندگی پر سوال، رکن اسمبلی کی وضاحت

اس کے علاوہ دفعہ 107 کے تحت قریب 5 سو افراد پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ شہر میں اسی طرح قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے، جرائم پیشہ و شرپسند افراد، عوام کو دھمکانے والے افراد اور زمین پلاٹ کے معاملے میں غنڈہ گردی کرنے والے افراد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسے افراد کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، اور شام میں 3 سے 5 بجے کے درمیان براہ راست ایڈیشنل ایس پی آفس پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔پولیس انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں شکایت درج کروانے کیلئے 8010735413 پر رابطہ کریں اور شکایت درج کروائیں، پولیس انتظامیہ سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔