Articles by "Opposition Leaders"
Showing posts with label Opposition Leaders. Show all posts

ودھان بھون کے باہر 50 کروڑ 50 کروڑ کے نعرے لگائے، آدتیہ ٹھاکرے نے کہا سب جانتے ہیں اصل وزیراعلیٰ کون ہے؟ 

ودھان بھون کے دروازے پر اپوزیشن کے ذریعے شندے-فڑنویس حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ چھ روزہ مانسون سیشن کا آغاز ہوا۔ ریاستی اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن لیڈران اجیت پوار اور امباداس دانوے کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نے شندے کیمپ اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور 50 کروڑ 50 کروڑ لے نعرے بھی لگائے. انہوں نے الزام لگایا کہ شیوسینا اراکین اسمبلی کو مبینہ طور پر مالی امداد کے وعدے کرکے اور مرکزی جانچ ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے کلین چٹ دینے کا وعدہ کرکے لالچ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:.... راحت فتح علی خان کا شراب کے نشے میں دھت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اجیت پوار کے علاوہ این سی پی اراکین اسمبلی دھننجے منڈے، ششی کانت شندے، کانگریس کے بالاصاحب تھوراٹ، پرنیتی شندے، شیوسینا کے آدتیہ ٹھاکرے، سنیل پربھو اور دیگر اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے مرکزی جانچ ایجنسیوں کی تعیناتی کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے شدید بارش اور سیلاب سے متاثر کسانوں کو مالی امداد فراہم نہ کرنے پر حکومت پر تنقید کی۔ باغی شیوسینا لیڈروں کو ''غدار'' قرار دیتے ہوئے اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت تشکیل دی گئی ہے۔

جبکہ شندے کیمپ نے این سی پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار نے اپنے چچا کو دھوکہ دیا ہے اور نومبر 2019 میں صبح سویرے حلف برداری کی تقریب میں دیویندر فڑنویس کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے غلبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اصل وزیر اعلیٰ کون ہے؟


جمعرات کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات طے، ویکسن کی ڈبل ڈوز لینے کے باوجود ممتا بنرجی کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

مغربی بنگال میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور تیسری مرتبہ وزیراعلی بننے کے بعد ممتا بنرجی پہلی مرتبہ دہلی پہنچیں اور انہوں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے بنگال کا نام تبدیل کرنے، ویکسن کی فراہمی اور دیگر مدعوں پر گفتگو کی۔نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، دیگر ریاستوں کے مقابلے آبادی کے تناسب سے ہمیں کم ویکسن فراہم کی گئی ہے اسلئے مزید ویکسن فراہم کرنے پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت

ممتا نے کہا کہ بنگال کا نام تبدیل کرنے سے متعلق بھی وزیراعظم سے بات کی گئی ہے اس پر وزیراعظم نے غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔بنگال کی وزیراعلی نے پیگاسس معاملے پر کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پیگاسس معاملے پر وزیراعظم آل پارٹی میٹنگ بلائیں اور سپریم کورٹ کے ذریعے اس معاملے کی جانچ کروائیں۔ اب جمعرات کے روز ممتا بنرجی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گی، اس سے قبل انہیں دہلی میں کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس تعلق سے ممتا نے کہا کہ صدر جمہوریہ سے ملاقات کیلئے جمعرات کا وقت دیا گیا ہے، ۔ملاقات سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ میں نے ویکسن کی ڈبل ڈوز لی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔بنیادی سہولیات سے محروم رمضان پورہ کے عوام کا کارپوریشن میں ہنگامہ

واضح رہے کہ ممتا نے طویل عرصے بعد دہلی کا دورہ کیا ہے۔ اس پانچ روزہ دورے سے متعلق ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ممتا تمام اپوزیشن لیڈران کو متحد کرکے بی جے پی مخالف محاذ بنانا چاہتی ہیں۔اس دورہ پر وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کریں گی۔