Articles by "West Bengal"
Showing posts with label West Bengal. Show all posts

گیم ہارنے پر دوستوں نے 200 جوتے مارے، نابالغ اسپتال میں داخل، والدین نے مقدمہ درج کروایا، تفتیش جاری

مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور ضلع میں ایک نابالغ کو 200 جوتے مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موبائل گیم میں ہارنے کے بعد اسے جوتوں سے مارا گیا۔ لڑکے کو میدنی پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ پوٹاش پور گاؤں کا ہے۔  بدھ کے روز کچھ نابالغ لڑکے اپنے گھر سے دور ایک خالی جگہ پر موبائل گیم کھیل رہے تھے۔  اس میں ہارنے پر 200 بار جوتوں سے مارنے کی شرط تھی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک نابالغ کو گیم ہارنے کے بعد 200 بار جوتوں سے مارا گیا۔ گھر واپس آنے کے بعد نابالغ کی حالت بگڑ گئی، گھر واپس آنے کے بعد نابالغ بیمار پڑ گیا اور اس کی ناک سے خون بہنے لگا۔ زخمی حالت میں بچے کو پہلے پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا اور بعد میں اس کی حالت بگڑنے پر اسے میدنی پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ بچے کے ساتھیوں سے پوچھنے پر موبائل گیم کا علم ہوا۔

نابالغ کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر مقدمہ درج کرایا۔  اس کے بعد ملزم نابالغوں کو پوچھ تاچھ کے لیے پوٹاش پور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ موبائل گیم ہارنے سے شدید زخمی ہونے والا کمسن اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اگرچہ ابھی تک گیم کا نام اور دیگر معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گیم کی شرط صرف یہ ہے کہ اگر آپ ہار گئے تو آپ کو کئی بار جوتوں سے مارا جائے گا۔ یہ 200 سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل بلیو وہیل نامی گیم ہندوستان، چین، امریکا سمیت کئی ممالک میں 300 سے زائد بچوں کی جان لے چکا ہے۔ گیم میں 50 دن کا ٹاسک دیا جاتا ہے اور آخر کار خودکشی جیسا قدم اٹھانا پڑتا تھا۔  یہ گیم فلپ نامی نوجوان نے بنائی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ کھیل معاشرے میں صفائی کے لیے ہے. کیونکہ خودکشی کرنے والے بائیولوجیکل ویسٹ ہیں.

اب تک ارپیتا سے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات ضبط، پارتھ چٹرجی کو وزارت سمیت تمام عہدوں سے ہٹایا گیا

بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں سابق وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے ایک اور فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کولکتہ ایئرپورٹ کے قریب چنار پارک میں چھاپہ مارا ہے۔ تاہم ابھی تک چھاپے میں کیا ملا اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بدھ سے جمعرات تک جاری 18 گھنٹے کے چھاپے میں ای ڈی نے پارتھ کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے دوسرے گھر سے 27.9 کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا ضبط کیا۔ نقدی کے بارے میں ای ڈی کے سوال پر ارپیتا نے بتایا کہ یہ ساری رقم پارتھ چٹرجی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارتھ اس گھر کو پیسے رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گھر میں اتنی رقم رکھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:...ادھیر رنجن چودھری کے صدر جمہوریہ مرمو  کو 'راشٹریہ پتنی' کہنے پر ہنگامہ

گزشتہ ہفتہ مارے گئے چھاپوں میں ارپیتا کے گھر سے 21 کروڑ روپے نقد اور ایک کروڑ روپے کے زیورات ملے تھے۔ یعنی اب تک ارپیتا سے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات ضبط کئے جا چکے ہیں۔  پارتھ کو ٹی ایم سی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے. مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں گرفتار پارتھ چٹرجی کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ممتا نے یہ کارروائی پارتھ کی گرفتاری کے 5 دن بعد کی ہے۔ اس کے بعد ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے شام کو ڈسپلنری کمیٹی کی میٹنگ بلائی اور انہیں پارٹی تنظیم کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا۔

پارتھ کے پاس پارٹی جنرل سکریٹری، نائب صدر اور تین دیگر ذمہ داریاں تھیں۔ ابھیشیک نے کہا کہ پارتھ کی تحقیقات جاری رہنے تک انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اگر وہ بے قصور ہیں تو پارٹی میں واپس آسکتے ہیں۔ ارپیتا کے گھر سے کروڑوں روپے کے نقد زیورات ملنے کے بعد ٹی ایم سی میں ہی پارتھ چٹرجی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔  پارتھ پر کارروائی کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ پورا معاملہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ صرف ایک لڑکی کے گھر سے رقم برآمد ہوئی ہے۔  پارتھ کو ہٹا دیا کیونکہ ٹی ایم سی بدعنوانی کے معاملے میں بہت سخت پارٹی ہے۔ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک بڑا کھیل ہے جس کے بارے میں ابھی زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

پارتھ چٹرجی ممتا حکومت میں سب سے سینئر وزیر تھے۔ وہ جنوبی 24 پرگنہ کی بہالا مغربی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ پارتھ چٹرجی 2011 سے مسلسل وزیر تھے۔  وہ 2006 سے 2011 تک بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ پارتھ اس وقت صنعت، تجارت اور پارلیمانی امور جیسی اہم وزارتوں کے انچارج تھے۔  ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے مطالبہ کیا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پارتھ چٹرجی کو تمام عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ گھوش نے کہا کہ اگر ممتا دیدی کو میرا بیان غلط لگتا ہے تو مجھے بھی ہٹا دیں۔  گھوش ترنمول جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ تاہم بدھ کو ٹیٹا گڑھ میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ میڈیا کنگارو کورٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔  ہم میڈیا ٹرائل کے خلاف ہیں۔  انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ یقین رکھیں، بی جے پی 2024 میں اقتدار میں نہیں آئے گی۔ یہ مہاراشٹر نہیں ہے۔

ای ڈی عہدیداران نے کہا کہ اس سے پہلے ارپیتا نے کبھی نہیں بتایا تھا کہ اس کے دوسرے فلیٹ پر بھی نقدی رکھی گئی تھی، لیکن جب ہم نے گھر پر چھاپہ مارا تو ہمیں 2000 اور 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل ملے۔  2000 کے نوٹوں سے 50 لاکھ روپے کے بنڈل اور 500 روپے کے نوٹوں سے 20 لاکھ روپے کے بنڈل بنائے گئے تھے۔ ہمیں 4.31 کروڑ روپے کا سونا بھی ملا۔ اس میں 1 کلو کی 3 سونے کی اینٹیں، 6 کنگن (تمام 500-500 گرام) اور ایک سونے کا قلم ملا ہے۔


جمعرات کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات طے، ویکسن کی ڈبل ڈوز لینے کے باوجود ممتا بنرجی کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

مغربی بنگال میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور تیسری مرتبہ وزیراعلی بننے کے بعد ممتا بنرجی پہلی مرتبہ دہلی پہنچیں اور انہوں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے بنگال کا نام تبدیل کرنے، ویکسن کی فراہمی اور دیگر مدعوں پر گفتگو کی۔نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، دیگر ریاستوں کے مقابلے آبادی کے تناسب سے ہمیں کم ویکسن فراہم کی گئی ہے اسلئے مزید ویکسن فراہم کرنے پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت

ممتا نے کہا کہ بنگال کا نام تبدیل کرنے سے متعلق بھی وزیراعظم سے بات کی گئی ہے اس پر وزیراعظم نے غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔بنگال کی وزیراعلی نے پیگاسس معاملے پر کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پیگاسس معاملے پر وزیراعظم آل پارٹی میٹنگ بلائیں اور سپریم کورٹ کے ذریعے اس معاملے کی جانچ کروائیں۔ اب جمعرات کے روز ممتا بنرجی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گی، اس سے قبل انہیں دہلی میں کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس تعلق سے ممتا نے کہا کہ صدر جمہوریہ سے ملاقات کیلئے جمعرات کا وقت دیا گیا ہے، ۔ملاقات سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ میں نے ویکسن کی ڈبل ڈوز لی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔بنیادی سہولیات سے محروم رمضان پورہ کے عوام کا کارپوریشن میں ہنگامہ

واضح رہے کہ ممتا نے طویل عرصے بعد دہلی کا دورہ کیا ہے۔ اس پانچ روزہ دورے سے متعلق ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ممتا تمام اپوزیشن لیڈران کو متحد کرکے بی جے پی مخالف محاذ بنانا چاہتی ہیں۔اس دورہ پر وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کریں گی۔

 

مغربی بنگال کے بعد دیگر ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے کا لائحۂ عمل تیار، پارٹی ذرائع کے مطابق لاکھوں لوگوں کے پیغامات موصول ہوئے اور سب نے یہ کہا کہ ممتا ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے

کولکاتہ: بی جے پی پر سبقت حاصل کرنے کے مقصد کے تحت ترنمول کانگریس نے قومی سیاست میں قدم رکھنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پیر روز کہا کہ ٹی ایم سی نے پہلے ہی قومی سیاست میں قدم رکھنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں، لائحہ عمل تیار کیا جاچکا ہے اور اندرون ایک ماہ وہ اپنے تمام منصوبے ظاہر کردیں گے۔ممتا بنرجی کے قریبی رشتہ دار نے کہا کہ مغربی بنگال انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک بھر سے قریب ایک لاکھ لوگوں کے پیغامات موصول اور اور ہر کسی نے یہ کہا کہ صرف ممتا بنرجی ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ہم نے دیگر ریاستوں میں بی جے پی پر سبقت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی اور لائحۂ عمل تیار کرلیا ہے۔ہم صرف ووٹوں کا فیصد بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے مقابلہ کریں گے۔بی جے پی کے ذریعے شاہی گھرانے کی سیاست کے طنز پر ٹی ایم سی رکن پارلیمان نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے اپیل کہ حکومت بل پاس کرے کہ ایک خاندان کا ایک ہی فرد سیاست کرسکتا ہے۔بی جے کے پاس اکثریت ہے اور وہ بل پاس کرنا چاہیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ جس دن بی جے پی یہ بل پاس کرے گی میں وعدہ کرتا ہوں کہ اسی دن سیاست سے استعفی دے دوں گا۔آپ جو کہتے ہو پہلے خود اس پر عمل کریں۔کیا جئے شاہ بی سی سی آئی کے عہدے سے دست بردار ہوسکتے ہیں؟ابھیشیک بینرجی نے کہا کہ انہیں میری تقرری سے پریشانی ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید پر ابھیشیک بنرجی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی پارٹی کی واحد کمانڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزراتی عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ابھیشیک نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر حالیہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن اور سینٹرل ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سیاست کرنے کی کوشش کی لیکن تمام تر کوششوں کے بعد بھی بنگال میں فتح حاصل نہیں کرسکی۔