مستقیم ڈگنٹی اور شان ہند نے کمشنر سے ملاقات کی، مسائل حل کرنے اور عوام کے جذبات سمجھتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا

مالیگاؤں: رمضان پورہ وارڈ نمبر3 میں سڑک کی خستہ حالی، گڑھوں اور پانی جمع ہونے سے پریشان عوام نے آج کمشنر سے ملاقات کی، اور اپنے مسائل کمشنر کے گوش گزار کئے۔رمضان پورہ وارڈ نمبر 3 کی متعدد خواتین، بزرگ اور نوجوان اس وفد میں شامل تھے۔کمشنر آفس کے باہر کافی انتظار کے بعد وفد میں شامل افراد کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے کارپوریشن میں موجود کرسیوں اور ٹیبل کو نقصان پہنچایا۔جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو کیا۔اس موقع پر شہر جنتا دل جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنٹی اور جنتا دل کارگزار صدر شان ہند نے کمشنر سے اس معاملے پر بات چیت کی اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ کمشنر سے ملاقات کے بعد مستقیم ڈگنٹی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ رمضان پورہ وارڈ نمبر 3 کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ راستے اس قدر خستہ حالی کا شکار ہیں کہ لوگوں کا گزرنا دوبھر ہوگیا ہے، حتی کہ میت لے جانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔اگر عوام اتنی تکالیف کا شکار ہے تو ان کا غصہ کہیں نہ کہیں پھوٹے گا۔عوام نے زیادہ ہنگامہ نہیں کیا ہے، معمولی سا اپنا غصہ ظاہر کیا ہے اور کچھ کرسیوں اور ٹیبلوں کو دھکے دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔نعیم سلیم سر کی تحریر "پریس" ، مالیگاؤں کے صحافیوں کیلئے دعوت فکر

اس معاملے پولیس کو معتدل رویہ اختیار کرنا چاہیے۔محلے کے سرکردہ افراد گذشتہ دو ماہ سے اس تعلق سے کمشنر سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہاں مرُم ڈالا جائے اور کچی گٹروں کو پختہ بنا کر نکاسی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔کمشنر نے اس کام کیلئے ایگزیکٹیو انجینئر اور متعلقہ افسران کو اس کام کی ذمہ داری دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت

لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کام نہیں ہوا۔جس کے بعد آج اہلیان محلہ کارپوریشن آئے، انہوں نے دیڑھ گھنٹہ انتظار کیا، اس وفد میں شامل بچوں نے کچھ ہنگامہ کیا،جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور حالات کو قابو کیا۔مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ پولیس انتظامیہ نے اس طرح کا ماحول بنا دیا کہ کوئی بہت بڑا ہنگامہ ہوگیا ہے۔ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم اس طرح کے کسی بھی عمل کی حمایت نہیں کرتے جس سے شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہو۔ لیکن کارپوریشن کو لوگوں کے جذبات کو سمجھنا چاہیے اور کارپوریشن کو اقدامات کرنے چاہیے۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ ریاستی وزیر اور آؤٹر رکن اسمبلی دادا بھسے کا حلقہ ہے۔آج اس علاقے میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، میت لے جانے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی سے اب تک ایسے حالات اکثر پیدا ہوتے رہے ہیں لیکن لوگ اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں اور ہنگامہ آرائی بھی ہوتی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ضرروی اقدامات کئے جانے چاہیے۔تاکہ مستقبل میں ایسے حالات پیدا نہ ہوں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: