مغربی بنگال کے بعد دیگر ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے کا لائحۂ عمل تیار، پارٹی ذرائع کے مطابق لاکھوں لوگوں کے پیغامات موصول ہوئے اور سب نے یہ کہا کہ ممتا ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے

کولکاتہ: بی جے پی پر سبقت حاصل کرنے کے مقصد کے تحت ترنمول کانگریس نے قومی سیاست میں قدم رکھنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پیر روز کہا کہ ٹی ایم سی نے پہلے ہی قومی سیاست میں قدم رکھنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں، لائحہ عمل تیار کیا جاچکا ہے اور اندرون ایک ماہ وہ اپنے تمام منصوبے ظاہر کردیں گے۔ممتا بنرجی کے قریبی رشتہ دار نے کہا کہ مغربی بنگال انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک بھر سے قریب ایک لاکھ لوگوں کے پیغامات موصول اور اور ہر کسی نے یہ کہا کہ صرف ممتا بنرجی ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ہم نے دیگر ریاستوں میں بی جے پی پر سبقت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی اور لائحۂ عمل تیار کرلیا ہے۔ہم صرف ووٹوں کا فیصد بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے مقابلہ کریں گے۔بی جے پی کے ذریعے شاہی گھرانے کی سیاست کے طنز پر ٹی ایم سی رکن پارلیمان نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے اپیل کہ حکومت بل پاس کرے کہ ایک خاندان کا ایک ہی فرد سیاست کرسکتا ہے۔بی جے کے پاس اکثریت ہے اور وہ بل پاس کرنا چاہیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ جس دن بی جے پی یہ بل پاس کرے گی میں وعدہ کرتا ہوں کہ اسی دن سیاست سے استعفی دے دوں گا۔آپ جو کہتے ہو پہلے خود اس پر عمل کریں۔کیا جئے شاہ بی سی سی آئی کے عہدے سے دست بردار ہوسکتے ہیں؟ابھیشیک بینرجی نے کہا کہ انہیں میری تقرری سے پریشانی ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید پر ابھیشیک بنرجی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی پارٹی کی واحد کمانڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزراتی عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ابھیشیک نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر حالیہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن اور سینٹرل ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سیاست کرنے کی کوشش کی لیکن تمام تر کوششوں کے بعد بھی بنگال میں فتح حاصل نہیں کرسکی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: