اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ مرتب کی ہے۔سنیچر کے روز فائنل مقابلے میں چوپڑا نے دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کا تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اسی کے ساتھ نیرج چوپڑا ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی اتھلیٹ بن گئے ہیں۔اسکے علاوہ وہ اولمپکس کے انفرادی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔اس سے قبل بیجنگ اولمپکس(2008) ایئر رائفل مقابلے میں ابھینو بندرا نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر یہ ہندوستان کا 7 واں میڈل ہے۔
اس سے قبل بجرنگ پونیا نے ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ، پہلوان روی دہیہ اور میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ، ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا، جبکہ پی وی سندھو اور باکسر لولینا بورگوہین نے بھی بیڈمنٹن میں کانسے کے تمغے حاصل کئے۔2012
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔فلم نوراسا کے پوسٹر میں قرآنی آیات استعمال کئے جانے کی شدید مذمت
لندن اولمپکس میں ہندوستان نے 6 تمغے حاصل کئے تھے۔ انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کو 13 سال بعد دوسرا طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے۔بیجنگ اولمپکس میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ شوٹر ابھینو بندرا نے انجام دیا تھا۔بندرا ٹوئیٹ کرکے کہا کہ نیرج چوپڑا کیلئے گولڈ میڈل، میں اس کھلاڑی کو سلام کرتا ہوں۔آپ نے ملک کا خواب پورا کیا ہے۔شکریہ! ساتھ ہی گولڈ میڈل کلب میں آپ کا استقبال ہے۔اس کی بہت ضرورت تھی، آپ پر فخر ہے، میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں۔



Post A Comment:
0 comments: