Articles by "Mumbai Cruise Drugs Case"
Showing posts with label Mumbai Cruise Drugs Case. Show all posts

آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ رشوت طلب کرنے کا الزام

سی بی آئی نے آج  جمعہ کو ممبئی این سی بی کے سابق چیف سمیر وانکھیڈے کے گھر پر چھاپہ مارا،جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا۔  تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ سمیر نے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ کی رشوت طلب کی تھی۔  اس معاملے میں سمیر کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے لیے تھے۔  اس معاملے میں سی بی آئی نے سمیر وانکھیڈے سمیت 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔  ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں ان کے 29 مقامات پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں:..... این سی پی پینل نے شرد پوار کا استعفیٰ مسترد کردیا

واضح رہے کہ سمیر وانکھیڈے نے 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جانے والی کورڈیلیا کروز میں ریو پارٹی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تھا۔ آرین خان کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد آرین 26 دن تک پولیس کی حراست میں رہا، اس دوران اسے آرتھر روڈ جیل بھی بھیجا گیا۔ آرین کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے انہیں 28 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔اس معاملے میں گرفتار ارباز مرچنٹ نے عدالت میں گواہی دی تھی کہ آرین کے پاس منشیات نہیں تھی اور اس نے ارباز کو بھی منشیات لے جانے سے منع کیا تھا۔


فڑنویس پر اپنے دورِ اقتدار میں جعلی نوٹ ریکیٹ چلانے والوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کا الزام

ممبئی میں کروز ڈرگس معاملہ میں نواب ملک سمیر وانکھیڈے کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔آج پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس ان کے نشانے پر تھے۔ ملک نے کہا کہ فڑنویس کی حکومت میں جعلی نوٹ ریکیٹ چلانے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔ان لوگوں کے تار داؤد سے بھی جڑے ہوئے تھے۔

ملک کے اس الزام پر فڑنویس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر برنارڈ شا کا قول نقل کیا اور کہا کہ کیچڑ میں پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔بی جے پی کے سینئرلیڈر اشیش شیلار نے نواب ملک کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہائیڈروجن بم پھوڑنے کی بات کرکے نواب ملک نے مرچی پٹاخے سے پانے ہاتھ جلا لئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سمیر وانکھیڈے کے اہل خانہ کی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات_0483452012.html

نواب ملک کے تمام الزامات کا تعلق دیویندر فڑنویس سے اس طرح کا ہے جیسے اکبر بیربل کی کہانی میں بیربل نے نیچے آگ رکھ کر اوپر کھچڑی پکائی تھی۔ نواب ملک کا الزام تھا کہ پارٹی میں غنڈوں کو جگہ دی، انہیں اعلی عہدے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ منّا یادو، حاجی حیدو اور حاجی عرفات پارٹی کے اراکین ہیں۔ انہیں عہدہ دیا گیا لیکن ان پر ایک بھی الزام نہیں ہے اس بات کا یقین کرنے کے بعد انہیں عہدہ دیا گیا تھا۔ جعلی نوٹ معاملہ آئی ایس آئی، پاکستان اور بنگلہ دیش سے جڑا ہوا تھا۔ممبئی سے عمران عالم شیخ اور پونے سے ریاض شیخ کے علاوہ نئی ممبئی سے بھی ایک گرفتاری ہوئی تھی۔لیکن 14 کروڑ 56 لاکھ کی ضبطی کو 8 کروڑ 80 لاکھ بتا کر معاملہ دبا دیا گیا۔ملک نے کہا کہ ہم جس افسر پر الزامات لگا رہے ہیں اسے بچانے کی کوشش ہورہی ہے کیونکہ فڑنویس جی کے اس افسر سے پرانے تعلقات ہیں۔ 2008 میں کوئی افسر ملازمت پر آتا ہے، اور 14 سال سے ممبئی چھوڑتا ہی نہیں اس کے پیچھے کیا راز ہے؟

جعلی نوٹ معاملہ کے ملزم عمران عالم شیخ کو 6 ماہ بعد مائناریٹی کمیشن کا چیئرمن بنایا گیا۔ملک سوال کیا کہ فڑنویس جی آپ دوسروں پر انڈرورلڈ سے تعلق ہونے کے الزامات لگا رہے ہو، ہم آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ سارے انڈرورلڈ کے لوگ، جو انڈرورلڈ کے رابطہ میں ہیں، مجرمین و ملزمین ہیں، آپ نے وزیراعلی رہتے ہوئے ان تمام لوگوں کو سرکاری بورڈ اور سرکاری کمیشن کا صدر کیوں بنایا؟ 

اس سے قبل فڑنویس نے منگل کے روز کچھ کاغذات دکھاتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ 16 سال قبل ملک نے ایل بی ایس روڈ پر داؤد کے غنڈوں سے ساڑھے تین کروڑ کی زمین 20 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔فڑنویس نے کہا کہ کرلا میں تین ایکڑ زمین کی ایک رجسٹری سیلِڈس کمپنی کے نام پر ہوئی جو نواب ملک کے خاندان کی ہے۔ یہ زمین 1993 بم بلاسٹ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سردار ولی خان اور داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے قریبی سلیم پٹیل سے خریدی گئی۔ رجسٹری پر نواب ملک کے بیٹے فراز ملک نے دستخط کئے ہیں۔

فڑنویس نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کو کاغذات مہیا کرائے جائیں گے اور اس کی ایک کاپی این سی پی سربراہ شرد پوار کو بھیجیں گے۔فڑنویس کے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے ملک نے کہا جس زمین کا ذکر ہورہا ہے وہاں ان کا خاندان پہلے سے کرایہ دار تھا بعد میں اس کا مالکانہ حق لیا گیا۔ زمین بنیادی طور پر منیرا پٹیل کی ملکیت ہے  اس نے اپنی زمین کی پاور آف اٹارنی سلیم پٹیل کو دی تھی۔


نواب ملک پر ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت اوشیوارہ پولیس میں شکایت درج، ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے اہل خانہ نے منگل کے روز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ سمیر وانکھیڈے کے والد، ان کی بہن اور بیوی شام پانچ بجے روج بھون پہنچے اور گورنر سے تقریبا دو گھنٹے تک گفتگو کی۔گورنر سے ملاقات کے بعد سمیر کے والد نے کہا کہ میں نے اپنی بہو اور بیٹی کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی۔ ہم نے انہیں میمورنڈم دیا ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ سمیر وانکھیڈے کی بیوی کرانتی وانکھیڈے نے کہا کہ ہم نے گورنر کو سب کچھ بتایا ہے جو گذشتہ کچھ روز میں ہمارے ساتھ ہوا ہے۔ایسا نہیں تھا کہ ہم ان کے پاس شکایت لے کر گئے تھے ہم ان سے صرف اتنا کہا کہ یہ سچائی کی لڑائی ہے اور ہم لڑنے جارہے ہیں بس ہمیں طاقت چاہیے۔گورنر کوشیاری نے ہمیں ہمت دی اور یقین دلایا ہے۔
اسی درمیان نواب ملک سمیر وانکھیڈے پر نت نئے الزامات لگا رہے ہیں۔اب وانکھیڈے خاندان نے ان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ایس سی\ایس ٹی ایکٹ کے تحت شکایت درج کروائی ہے۔اس کے ساتھ ہی نواب ملک پر ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اس سے قبل وانکھیڈے کے اہل خانہ نے نواب ملک پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔اس پر آج (منگل) کو نواب ملک کو جواب داخل کرنا تھا۔
سمیر وانکھیڈے کے والد نے اوشیوارہ کے اے سی پی کے پاس نواب ملک کے خلاف ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت ان کے اہل خانہ کی ذات سے متعلق جھوٹے الزامات لگانے کی شکایت درج کروائی ہے۔وانکھیڈے فیمیلی کا مطالبہ ہے کہ نواب ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے کروز ڈرگس معاملہ کی تفتیش کررہی این سی بی دہلی کی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈی ڈی جی نیانیشور سنگھ نے منگل کے روز ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے سے ملاقات، انہوں نے آرین خان اور سمیر وانکھیڈے سے متعلق معاملات کی تفتیش میں ناگرالے سے مدد طلب کی ہے۔نیانیشور سنگھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر ناگرالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیر کے روز کچھ مقامات پر گئے تھے، پربھاکر سیل سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی آج بھی ہم اس سے تفتیش کررہے ہیں۔ آئندہ کچھ دنوں میں مزید دو گواہوں سے سوالات کئے جائیں گے۔