Articles by "Raid"
Showing posts with label Raid. Show all posts

آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ رشوت طلب کرنے کا الزام

سی بی آئی نے آج  جمعہ کو ممبئی این سی بی کے سابق چیف سمیر وانکھیڈے کے گھر پر چھاپہ مارا،جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا۔  تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ سمیر نے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ کی رشوت طلب کی تھی۔  اس معاملے میں سمیر کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے لیے تھے۔  اس معاملے میں سی بی آئی نے سمیر وانکھیڈے سمیت 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔  ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں ان کے 29 مقامات پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں:..... این سی پی پینل نے شرد پوار کا استعفیٰ مسترد کردیا

واضح رہے کہ سمیر وانکھیڈے نے 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جانے والی کورڈیلیا کروز میں ریو پارٹی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تھا۔ آرین خان کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد آرین 26 دن تک پولیس کی حراست میں رہا، اس دوران اسے آرتھر روڈ جیل بھی بھیجا گیا۔ آرین کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے انہیں 28 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔اس معاملے میں گرفتار ارباز مرچنٹ نے عدالت میں گواہی دی تھی کہ آرین کے پاس منشیات نہیں تھی اور اس نے ارباز کو بھی منشیات لے جانے سے منع کیا تھا۔

ممبئی : 22 ستمبر: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ملک بھر کے دفاتر میں آج این آئی اے  اور ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے. ملک بھر کی 10 ریاستوں میں یہ چھاپہ ماری جاری ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں  میڈیا ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق  پونہ کے کوثر گارڈن سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں قیوم شیخ اور پی ایف آئی مہاراشٹر کے سکریٹری رازی احمد خان کے نام ہیں۔ ناسک میں درج مقدمہ کی بنیاد پر مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔ان دونوں پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح مالیگاؤں سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کا نام سیف الرحمان بتایا گیا ہے۔ مہاراشٹر، پونے، نوی ممبئی اور بھونڈی میں بھی چھاپے جاری ہیں۔ اس کارروائی کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ لہذا ، ابھی تک سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔ مہاراشٹر میں پی ایف آئی کا مرکزی دفتر پونہ کے کونڈھوا میں ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ جگہوں پر تربیتی مراکز چلائے جارہے ہیں۔

یہ کارروائی دہشت گردانہ سرگرمیوں، دہشت گردی کو مالی اعانت، دہشت گردوں کے لئے تربیتی کیمپ لگانے، اور نوجوانوں کی بھرتی جیسے الزامات کے تحت کی جارہی ہے۔ 

متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ ، این آئی اے نے ڈیجیٹل گیجٹ ، دستاویزات ، کچھ اسلحہ اور نقد رقم بھی ضبط کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، نوی ممبئی کے ڈاروے  گاؤں میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ پچھلے 6 گھنٹوں میں، ممبئی میں کارروائی کی اطلاع ملی ہے۔ پاپولر فرنٹ آفس، نوی ممبئی میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور نیرول سیکٹر 23 میں ڈاروے کے دفتر میں کارروائی کی گئی ہے۔ 

ملک بھر کی صورتحال؟

این آئی اے نے منگلورو میں پی ایف آئی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔یہاں بھی دو افراد کو تحویل میں لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران پی ایف آئی تنظیم کے ورکر کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

پانچ کاروباری گروپوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں 390 کروڑ کے بے نامی اثاثے ضبط

مہاراشٹر کے جالنہ میں محکمہ انکم ٹیکس نے 5 کاروباری گروپوں کے مقامات سے تقریباً 390 کروڑ روپے کے بے نامی اثاثے ضبط کیے ہیں۔  چھاپے میں 58 کروڑ روپے نقد، 32 کلو سونے کے زیورات، 16 کروڑ روپے کے ہیرے اور موتی برآمد ہوئے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو نوٹوں کی گنتی میں تقریباً 13 گھنٹے لگے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق یہ کارروائی یکم سے 7 اگست تک ایس آر جے اسٹیل، کالیکا اسٹیل، ایک کوآپریٹو بینک، فائنانسر ومل راج بورا، ڈیلر پردیپ بورا کی فیکٹری، مکان اور دفاتر پر کی گئی۔  یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا کو دی گئی۔ پوری ٹیم ایک جلوس کی شکل میں شہر میں داخل ہوئی۔ گاڑیوں پر شادی کے اسٹیکر چسپاں کیے گئے تھے۔ کچھ پر لکھا تھا- دلہنیا ہم لے جائیں گے جو اس آپریشن کا کوڈ ورڈ تھا۔

اس کارروائی میں انکم ٹیکس محکمہ کے 260 افسر اور ملازمین شامل تھے. جو 120 سے زیادہ گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے تھے. پانچ الگ الگ ٹیموں نے ایک ہی وقت میں اس آپریشن کو انجام دیا. محکمہ انکم ٹیکس نے اس معاملے میں ٹیکس چوری کے شبہات ظاہر کئے ہیں. محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو ابتدائی تحقیقات میں کچھ نہیں ملا۔  بعد ازاں جالنہ سے 10 کلومیٹر دور ایک تاجر کے فارم ہاؤس پر بھی کارروائی کی گئی۔ یہاں ایک الماری کے نیچے، بستر کے اندر اور دوسری الماری میں تھیلوں میں رکھے نوٹوں کے بنڈل ملے۔ نوٹوں کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مقامی برانچ میں لے جا کر شمار کیا گیا۔ انہیں گننے میں 10 سے 12 مشینیں لگیں۔کپڑوں کے 35 تھیلوں میں نوٹوں کے بنڈل رکھے گئے تھے۔

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپے کو انتہائی خفیہ رکھا۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ اس کے لیے ٹیم نے اپنی گاڑیوں پر دلہا اور دلہن کے نام کے اسٹیکر چسپاں کیے تھے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ گاڑیاں کسی شادی میں جا رہی ہیں۔ اس آپریشن کے دوران ہر کوئی 'دلہنیا ہم لے جائیں گے' کوڈ ورڈ میں بات کر رہا تھا۔