Articles by "Maharashtra Governor"
Showing posts with label Maharashtra Governor. Show all posts
شیوسینا پہنچی سپریم کورٹ، معاملے کی سماعت کی درخواست منظور، آج شام 5 بجے سماعت، شندے گروہ کی کل ممبئی آمد متوقع

 گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو فلور ٹیسٹ کی ہدایت دی ہے۔ کل بروز جمعرات کو شام 5 بجے فلور ٹیسٹ ہوگا۔ یہ خبر آتے ہی سیاسی ہلچل مچ گئی۔ سب سے پہلے شندے نے اپنے گروہ کے ساتھ آج گوہاٹی سے نکلنے کا اعلان کیا وہ پہلے گوا جائیں۔ ہوٹل تاج کنونشن میں 71 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ کل یہ لوگ ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ یہاں شیوسینا آج سپریم کورٹ پہنچی اور عدالت نے بھی درخواست قبول کر لی۔ سماعت آج شام 5 بجے ہوگی۔ اس سے پہلے بی جے پی آج شام اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرے گی تاکہ وہ کل کے طے شدہ فلور ٹیسٹ کی تیاری کر سکے۔
سنجے راؤت نے کہا کہ 12 اراکین اسمبلی کی معطلی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور ایسے میں گورنر اجلاس بلا رہے ہیں، جو غلط ہے۔ وہ اس موقع کی تلاش میں تھے۔ اس فیصلے کے لیے گورنر بھی کہیں نہ کہیں سے دباؤ میں رہے ہوں گے۔  پردے کے پیچھے کون کھیل رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شندے گروہ اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے سانٹھ گانٹھ جاری ہے۔ بی جے پی نے شندے گروپ کو 8 کابینی اور 5 ریاستی وزارت کی پیشکش کی ہے۔  ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کے لیے ایکناتھ شندے کا نام لیا گیا ہے۔  گلاب راؤ پاٹل، سمبھوراج دیسائی، سنجے شیرساٹ، دیپک کیسرکر، ادے سمنت کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔


حکومت کے خلاف فلور ٹیسٹ کا مطالبہ، آج بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی ممبئی مدعو، حکومت سازی کیلئے شندے گروپ اور بی جے کی سانٹھ گانٹھ شروع

مہاراشٹر کی سیاسی ہلچل آٹھویں دن راج بھون تک پہنچ گئی۔ منگل کی دیر رات بی جے پی لیڈران دیویندر فڑنویس، گریش مہاجن اور چندرکانت پاٹل ادھو حکومت کے خلاف فلور ٹیسٹ کا مطالبہ لے کر راج بھون پہنچے۔ اس سے قبل فڑنویس نے دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ یہاں سے وہ ممبئی پہنچے اور دیر رات اراکین اسمبلی کے ساتھ گورنر سے ملنے پہنچ گئے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد فڑنویس نے راج بھون کے باہر آکر کہا کہ ادھو حکومت اکثریت ثابت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:.... مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ یوزرس و گروپ ایڈمن کیلئے اہم اطلاع
فڑنویس کے راج بھون پہنچتے ہی کانگریس نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی لیڈر سچن ساونت نے کہا کہ ایکناتھ شندے کے پیچھے موجود سپر پاور سامنے آ گئی ہے۔ دراصل 24 جون کو گوہاٹی کے ہوٹل میں شندے نے باغی اراکین اسمبلی سے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ سپر پاور ہے ادھو حکومت گر جائے گی۔ بی جے پی نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو بدھ کو ممبئی آنے کو کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیویندر فڑنویس اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔  فڑنویس بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد منگل کو ممبئی واپس آئے۔ گورنر سے فڑنویس کی ملاقات کے بعد راج بھون سے جاری ایک فرضی خط سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔  خط کے مطابق گورنر کوشیاری نے ادھو حکومت کو 30 جون کو صبح 11 بجے ودھان سبھا کا خصوصی اجلاس بلانے اور فلور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم راج بھون نے اس خط کو فرضی قرار دیتے ہوئے ایسی کوئی بھی ہدایات جاری کئے جانے سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شندے گروپ اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے سانٹھ گانٹھ جاری ہے۔ بی جے پی نے شندے گروپ کو 8 کابینی اور 5 ریاستی وزراء کی پیشکش کی ہے۔  ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کے لیے ایکناتھ شندے کا نام لیا گیا ہے۔  گلاب راؤ پاٹل، سمبھوراج دیسائی، سنجے شیرساٹ، دیپک کیسرکر، ادے سامنت کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔



نواب ملک پر ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت اوشیوارہ پولیس میں شکایت درج، ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے اہل خانہ نے منگل کے روز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ سمیر وانکھیڈے کے والد، ان کی بہن اور بیوی شام پانچ بجے روج بھون پہنچے اور گورنر سے تقریبا دو گھنٹے تک گفتگو کی۔گورنر سے ملاقات کے بعد سمیر کے والد نے کہا کہ میں نے اپنی بہو اور بیٹی کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی۔ ہم نے انہیں میمورنڈم دیا ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ سمیر وانکھیڈے کی بیوی کرانتی وانکھیڈے نے کہا کہ ہم نے گورنر کو سب کچھ بتایا ہے جو گذشتہ کچھ روز میں ہمارے ساتھ ہوا ہے۔ایسا نہیں تھا کہ ہم ان کے پاس شکایت لے کر گئے تھے ہم ان سے صرف اتنا کہا کہ یہ سچائی کی لڑائی ہے اور ہم لڑنے جارہے ہیں بس ہمیں طاقت چاہیے۔گورنر کوشیاری نے ہمیں ہمت دی اور یقین دلایا ہے۔
اسی درمیان نواب ملک سمیر وانکھیڈے پر نت نئے الزامات لگا رہے ہیں۔اب وانکھیڈے خاندان نے ان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ایس سی\ایس ٹی ایکٹ کے تحت شکایت درج کروائی ہے۔اس کے ساتھ ہی نواب ملک پر ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اس سے قبل وانکھیڈے کے اہل خانہ نے نواب ملک پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔اس پر آج (منگل) کو نواب ملک کو جواب داخل کرنا تھا۔
سمیر وانکھیڈے کے والد نے اوشیوارہ کے اے سی پی کے پاس نواب ملک کے خلاف ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت ان کے اہل خانہ کی ذات سے متعلق جھوٹے الزامات لگانے کی شکایت درج کروائی ہے۔وانکھیڈے فیمیلی کا مطالبہ ہے کہ نواب ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے کروز ڈرگس معاملہ کی تفتیش کررہی این سی بی دہلی کی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈی ڈی جی نیانیشور سنگھ نے منگل کے روز ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے سے ملاقات، انہوں نے آرین خان اور سمیر وانکھیڈے سے متعلق معاملات کی تفتیش میں ناگرالے سے مدد طلب کی ہے۔نیانیشور سنگھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر ناگرالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیر کے روز کچھ مقامات پر گئے تھے، پربھاکر سیل سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی آج بھی ہم اس سے تفتیش کررہے ہیں۔ آئندہ کچھ دنوں میں مزید دو گواہوں سے سوالات کئے جائیں گے۔