Articles by "Fire"
Showing posts with label Fire. Show all posts

21 افراد جاں بحق، کئی زخمی، فلسطینی صدر محمود عباس نے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا

غزہ پٹی میں جمعرات کو دیر رات ایک رفیوجی کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔  ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں تمام فلسطینی پناہ گزین بتائے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ گیسولین کے رساؤ کے باعث لگی۔ ایک پولس افسر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں رکھے ہوئے گیسولین کے رساؤکی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ہے۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ہم اس بات کا پتہ لگا رہے ہیں کہ عمارت میں گیسولین کیوں رکھا گیاتھا۔

ہیلتھ اینڈ سول ایمرجنسی افسر نے بتایا کہ آگ کافی خوفناک تھی، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں. کئی افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق کئی لوگ شدید زخمی ہیں اسلئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے. اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی.

ایک فائر فائٹر نے بتایا کہ آگ بہت خوفناک تھی اطلاع ملتے ہی ہم فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔  وہاں افراتفری مچ گئی۔ آگ پر قابو پانے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔  اس دوران لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ عمارت میں مقیم زیادہ تر لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے کئی لوگ شامل ہیں۔ یہ سب اپنے ایک رشتہ دار کی بیرون ملک سے واپسی کا جشن منا رہے تھے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

آگ سے بچنے کیلئے ایک شخص 19 منزلے کی گِرِل سے 10 منٹ تک لٹکا رہا لیکن ہاتھ چھوٹ گیا، نیچے گر کر موت

جنوبی ممبئی کے کری روڈ علاقہ میں آج ایک 60 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی۔اس حادثہ کا ایک دل دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص آگ سے بچنے کیلئے 19 منزلے کی گِرِل سے 10 منٹ تک لٹکا رہا۔اسی دوران اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور نیچے گرنے سے اس کی موقت ہوگئی۔ واضح رہے کہ متوفی اس عمارت کا سکیورٹی انچارج تھا۔

فائر بریگیڈ محکمہ سے موصول اطلاعات کے مطابق صبح 11 بج کر 51 منٹ پر کری روڈ کی اویدھنا پارک بلڈنگ میں آگ لگی۔سب سے پہلے 19 منزلے پر آگ لگی لیکن کچھ دیر میں آگ 17 اور 20 منزلے تک پھیل گئی۔ایسا پتہ چلا ہے کہ اس بلڈنگ کا فائر سسٹم گذشتہ دو سال سے بند تھا لیکن سوسائٹی نے اس تعلق سے بی ایم سی کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔بی ایم سی نے اس حادثے کے بعد معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے فائر اسٹیشن کی گاڑیاں اور عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کی میئر کشور پیڈنیکر بھی جائے حادثہ پر پہنچیں۔

 

زیر آب پائپ لائن سے گیس کے اخراج سے سبب آگ لگنے کا انکشاف، پانچ گھنٹے میں آگ پر قابو پایا گیا، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے سمندر کے بیچ سے بلند ہوتے آگ شعلوں نے سب کو حیران کردیا، اس حادثے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو جزیرے یوکاٹن کے علاقے میں سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ سمندر کے بیچوں بیچ سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جب کہ وہاں نہ کوئی جہاز تھا اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس میں آگ لگنے کا شبہ ہوسکتا ہے۔ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ سمندر کے اندر آتش فشاں ہوگا جس کے پھٹنے سے آگ کے شعلے بلند ہوئے تاہم سطح سمندر پر آتش فشاں کا دہانہ ہونے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا اس لیے یہ آگ پُراسرار ہی رہی۔

تاہم اب آئل کمپنی پیمیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ میکسیکو کے سمندر میں لگنے والی آگ پانی کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے لگی۔اس گیس پائپ لائن سے آئل پلیٹ فارم کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے جو کومالوب زاپ سے آتی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے میں قابو پالیا اور اس دوران کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کمپنی کے پروڈکشن پر کوئی فرق پڑا۔یہ پہلا واقعہ نہیں جب آئل کمپنی پیمیکس کی تنصیبات میں آگ لگی ہو، خبکہ اس سے قبل ساحل پر ایسی ہی آگ لگ چکی ہے تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جبکہ دوسری طرف دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت کے بڑھنے کی تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اس سال 9 فروری کو انٹارکٹیکا میں برازیل کے تحقیقی مرکز نے وہاں 20.75 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت معلوم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ڈبلیو ایم او نے تجزیئے کے بعد اس ریکارڈ کو مسترد کردیا ہے۔اس نئے ریکارڈ سے ایک بار پھر یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی (کو روکنے) کے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے ضروری ہیں۔دوسری جانب عالمی موسمیاتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل، پیٹیرے تالاس نے اے ایف پی کو بتایا کہ برفانی براعظم انٹارکٹیکا، دنیا میں سب سے تیزی سے گرم ہونے والے علاقوں میں شامل ہے، جہاں کا اوسط درجہ حرارت پچھلے پچاس سال میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے۔


فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود، اب تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں

دہلی: نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی نویں منزل پر بدھ دیر رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  تادمِ تحریر فائر بریگیڈ کے عملہ کے افسران  کے مطابق اب تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ قریب ساڑھے 10 بجے انہیں ایک فون کال موصول ہوا کہ ایمس کے نویں منزلے پر آگ لگ گئی ہے۔20 فائر ٹینڈرس جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اس کے بعد مزید 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔اسپتال کے جس حصے میں آگ لگی ہے اس میں مریض نہیں ہیں اس حصے میں لیب اور دیگر سہولیات کے محکمے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریفریجریٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔



 

 

اطراف کے کچھ مکانات بھی آگ کی لپیٹ میں، فائربریگیڈ عملہ اور مقامی افراد راحت رسانی میں مصروف

مالیگاؤں: شہر کے ایک گنجان آبادی والے علاقے جعفر میں رات قریب ساڑھے چار بجے بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ اس حادثے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں موجود ایک امدادی دواخانے میں آگ لگی جس کے سبب آس پاس کے کچھ گھروں تک آگ پھیل گئی۔اطلاعات کےمطابق اطراف میں موجود گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔تادمِ تحریر فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے، مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب تک اس حادثے کی وجہ اور دیگر تفصیلی معلومات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

شارٹ سرکٹ کے سبب رہائشی عمارت کے تیسرے منزلے پر آتشزدگی، فائربریگیڈ عملہ اور نوجوانوں کی بروقت کوشش سے آگ پر قابو پایا گیا، لاکھوں کے نقصان کا اندیشہ

مالیگاؤں: قلب شہر محمد علی روڈ سے متچل انجمن چوک میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔دوپہر کے قریب ساڑھے تین بجے یہ معاملہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کو اس حادثہ کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔انجمن چوک ساگر اسٹور کے قریب ایک تین منزلہ عمارت کے تیسرے منزلےپر آگ لگنے کے بعد اطراف کے لوگوں کی توجہ اس جانب گئی جس کے بعد فوری طور پر فائر برگیڈ عملہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی۔ فائربریگیڈ عملہ کے بروقت جائے حادثہ پر پہنچنے اور آگ پر قابو پانے میں کامیابی کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں چار خاندان رہائش پذیر ہیں، تمام لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے اسی وقت ساڑھے تین بجے یہ حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق گیس کے دو یا تین سلینڈروں میں دھماکہ ہوا جس کے سبب آگ کافی بھڑک گئی۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں روپئے کے مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔تنگ گلیوں اور ٹریفک کے سبب فائربریگیڈ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہوا لیکن اہلیان محلہ اور نوجوانوں کی مدد سے عملہ نے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔