فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود، اب تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں

دہلی: نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی نویں منزل پر بدھ دیر رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  تادمِ تحریر فائر بریگیڈ کے عملہ کے افسران  کے مطابق اب تک کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ قریب ساڑھے 10 بجے انہیں ایک فون کال موصول ہوا کہ ایمس کے نویں منزلے پر آگ لگ گئی ہے۔20 فائر ٹینڈرس جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اس کے بعد مزید 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔اسپتال کے جس حصے میں آگ لگی ہے اس میں مریض نہیں ہیں اس حصے میں لیب اور دیگر سہولیات کے محکمے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریفریجریٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔



 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: