21 افراد جاں بحق، کئی زخمی، فلسطینی صدر محمود عباس نے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا
غزہ پٹی میں جمعرات کو دیر رات ایک رفیوجی کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں تمام فلسطینی پناہ گزین بتائے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ گیسولین کے رساؤ کے باعث لگی۔ ایک پولس افسر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں رکھے ہوئے گیسولین کے رساؤکی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ہے۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ہم اس بات کا پتہ لگا رہے ہیں کہ عمارت میں گیسولین کیوں رکھا گیاتھا۔
ہیلتھ اینڈ سول ایمرجنسی افسر نے بتایا کہ آگ کافی خوفناک تھی، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں. کئی افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق کئی لوگ شدید زخمی ہیں اسلئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے. اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی.
ایک فائر فائٹر نے بتایا کہ آگ بہت خوفناک تھی اطلاع ملتے ہی ہم فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ وہاں افراتفری مچ گئی۔ آگ پر قابو پانے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔ اس دوران لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ عمارت میں مقیم زیادہ تر لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے کئی لوگ شامل ہیں۔ یہ سب اپنے ایک رشتہ دار کی بیرون ملک سے واپسی کا جشن منا رہے تھے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: