اطراف کے کچھ مکانات بھی آگ کی لپیٹ میں، فائربریگیڈ عملہ اور مقامی افراد راحت رسانی میں مصروف

مالیگاؤں: شہر کے ایک گنجان آبادی والے علاقے جعفر میں رات قریب ساڑھے چار بجے بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ اس حادثے سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں موجود ایک امدادی دواخانے میں آگ لگی جس کے سبب آس پاس کے کچھ گھروں تک آگ پھیل گئی۔اطلاعات کےمطابق اطراف میں موجود گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔تادمِ تحریر فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے، مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب تک اس حادثے کی وجہ اور دیگر تفصیلی معلومات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: