شارٹ سرکٹ کے سبب رہائشی عمارت کے تیسرے منزلے پر آتشزدگی، فائربریگیڈ عملہ اور نوجوانوں کی بروقت کوشش سے آگ پر قابو پایا گیا، لاکھوں کے نقصان کا اندیشہ

مالیگاؤں: قلب شہر محمد علی روڈ سے متچل انجمن چوک میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔دوپہر کے قریب ساڑھے تین بجے یہ معاملہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کو اس حادثہ کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔انجمن چوک ساگر اسٹور کے قریب ایک تین منزلہ عمارت کے تیسرے منزلےپر آگ لگنے کے بعد اطراف کے لوگوں کی توجہ اس جانب گئی جس کے بعد فوری طور پر فائر برگیڈ عملہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی۔ فائربریگیڈ عملہ کے بروقت جائے حادثہ پر پہنچنے اور آگ پر قابو پانے میں کامیابی کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں چار خاندان رہائش پذیر ہیں، تمام لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے اسی وقت ساڑھے تین بجے یہ حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق گیس کے دو یا تین سلینڈروں میں دھماکہ ہوا جس کے سبب آگ کافی بھڑک گئی۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں روپئے کے مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔تنگ گلیوں اور ٹریفک کے سبب فائربریگیڈ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہوا لیکن اہلیان محلہ اور نوجوانوں کی مدد سے عملہ نے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: