رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کے ساتھ سول اور سہارا اسپتال کا جائزہ لیا، آکسیجن سپلائیکو سینٹرلائز کرنے کا مطالبہ منظور

مالیگاؤں: بروز پیر رات تقریباً 9 بجے ریاستی وزیر برائے صحت عامہ راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں سول اسپتال اور سہارا اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔ریاست میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کے کووڈ سینٹرز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی بھی موجود تھے۔شہر میں آکایجن سلینڈر کی قلت سے متعلق رکن اسمبلی نے راجیش ٹوپے کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آکیسجن سلینڈر فراہمی کو سینٹرلائز کیا جائے، رکن اسمبلی کے اس مطالبے کو راجیش ٹوپے نے فوری طور پر منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے شہر کووڈ سینٹرز پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں آکسیجن سلینڈر کی قلت کے سبب مریضوں کو تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس ضمن میں راجیش ٹوپے نے آکیسجن سلینڈر کی فراہمی کے بہتر انتظامات کا تیقن دیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: