پندرہ سال بعد عامر اور کرن راؤ کا رشتہ ٹوٹا، ایل مشترکہ بیان کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے علحیدگی کا فیصلہ کیا تھا
بالی ووڈ فلم اسٹار اور مسٹر فرفکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان نے اپنی بیوی سے طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔15 سال قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آزاد خان ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصے قبل ہی علیحدگی کا منصوبہ بنایا تھا اور اب اس کا باقاعدہ اعلان کررہے ہیں۔عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں لکھا کہ ان خوبصورت 15 برسوں میں ہم نے تجربات اور خوشیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ہمارا رشتہ صرف اعتماد، عزت اور محبت کے بیچ پروان چڑھا۔ہم اب اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں میاں بیوی نہیں بلکہ بطور والدین اور بطور خاندان ہم اپنا نیا سفر شروع کریں گے۔ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب حالات کے موزوں ہونے پر ہم اس کا اعلان کرنے میں آسانی اور سہولت محسوس کررہے ہیں۔علحیدہ ہونے کے باوجود ہم ایک خاندان کے طور پر اپنی زندگی خاندان کے طور پر شیئر کریں گے۔ہم اپنے بیٹے آزاد کی کفالت ایک ساتھ مل کریں کریں گے۔عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ علیحدہ ہونے کے بعد وہ اپنی فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر مل کر کام کریں گے۔کرن راؤ نے اپنے خاندان کے ہر فیصلے میں ساتھ دینے کیلئے عامر خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی ملاقات فلم لگان کے سیٹ پر ہوئی تھی۔عامر اس وقت اپنی پہلی بیوی رینا دتا سے علحیدگی اختیار کرچکے تھے۔کرن راؤ لگان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھی۔فلم میں ساتھ کام کرنے کے دوران دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔اطلاعات کے مطابق عامر اور کرن دو سال تک لیو ان ریلیشن شپ میں رہے۔28 دامبر 2005 کو دونوں نے شادی کرلی۔سال 2011 میں سروگیسی کے ذریعے کرن راؤ ماں بنی تھی۔
Post A Comment:
0 comments: