ایس ڈی پی آئی کی پہلی فہرست جاری، سات امیدوار میدان میں
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات (15 جنوری 2026) کے لیے Social Democratic Party of India (SDPI) نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق یہ انتخابات مہا وکاس اگھاڑی کے اتحاد کے تحت لڑے جائیں گے، جبکہ نشستوں کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھی:.......بھارت پہلے ہی ہندو راشٹر ہے، آئینی منظوری کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوتval-Needed.html
*اعلان کردہ امیدوار اور وارڈز*
ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاری پہلی فہرست میں سات امیدوار شامل ہیں:
• وارڈ نمبر 3:
شیخ عرفان شیخ نورالدین
شیخ سکندر حسین شبیر حسین — پیشے سے اینمل ہسبنڈری ڈاکٹر
• وارڈ نمبر 14:
سلیم عبد الخالق — طویل عرصے سے عوامی میدان میں سرگرم کارکن
• وارڈ نمبر 17:
مولانا انیس احمد — تعزیہ کمیٹی کے رکن
عبدالرحمن بھیکن قاضی — موبائل بزنس اور فارماسسٹ
• وارڈ نمبر 21:
حافظ سید عمران سید فاروق — حافظِ قرآن اور وائر مین
انصاری اویس احمد خورشید احمد — سماجی کارکن
*پارٹی کا مؤقف*
ایس ڈی پی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی گزشتہ چار برسوں سے مالیگاؤں میں عوامی مسائل پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ پارٹی نے واضح کیا کہ اس کی سیاست ذات، برادری یا پیسے پر مبنی نہیں بلکہ پانی، بجلی، صفائی اور دیگر بنیادی شہری مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔
*امیدواروں کے انتخاب کا معیار*
پارٹی کے مطابق امیدواروں کے انتخاب میں تعلیم، صلاحیت، سماجی وابستگی اور اپنے علاقوں کے مسائل سے واقفیت کو ترجیح دی گئی ہے، تاکہ منتخب نمائندے محض نمائشی سیاست کے بجائے عملی طور پر عوامی خدمت انجام دے سکیں۔
آئندہ کا لائحہ عمل: ایس ڈی پی آئی نے عندیہ دیا ہے کہ اتحاد میں نشستوں کی تقسیم جیسے ہی حتمی شکل اختیار کرے گی، ویسے ہی باقی امیدواروں کی فہرست بھی جلد جاری کی جائے گی۔





