خصوصی عدالت نے 31 جولائی کی تاریخ دی

مالیگاؤں بم بلاسٹ کا فیصلہ 31 جولائی تک ملتوی کردیا گیا ہے. آج بروز جمعرات این آئی اے خصوصی عدالت نے ممبئی ہائی کورٹ سے خاطیوں کو سزا سنانے کیلئے 31 جولائی تک کا وقت طلب کیا ہے. کہا جارہا ہے کہ اب این آئی اے خصوصی عدالت اب 31 جولائی کو اپنا سنائے گی.

آج صبح اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ سمیت تمام ملزمین اور متاثرین عدالت پہنچے. سادھوی کے علاوہ اس معاملے میں کل 12 ملزمین ہیں جن پر دہشت گردانہ سازش، قتل اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ہے. 29 دسمبر 2009 کو مالیگاؤں شہر میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے. اس معاملے کی ابتدائی جانچ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کی تھی. 2011 میں یہ معاملہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دیا گیا تھا. این آئی اے نے پرگیہ سنگھ سمیت تمام ملزمین کو کلین چٹ دے دی تھی. لیکن عدالت نے کہا کہ ملزمین کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا. اپریل 2025 میں این آئی اے نے یو ٹرن لیتے ہوئے ممبئی کی خصوصی عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو بے قصور ماننے کی بات غلط ہے انہیں سخت سزا ملنی چاہیے.

عدالت کے باہر پرگیہ سنگھ نے کہا کہ آج فیصلہ ہونا تھا ایسا نہیں ہے، جج صاحب نے تاریخ دی تھی اگلی تاریخ میں فیصلہ ہوگا یہ طے ہے. معزز جج نگ کہا کہ اس میں ایک لاکھ سے زائد صفحات ہیں. مقدمہ بڑا ہے اس میں وقت لگتا ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے سب کو انصاف ملے. اگلی  تاریخ 31 جولائی دی گئی ہے اس میں سب کو حاضر ہونا چاہیے.

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: