طلباء ان ویب سائٹس پر آسانی سے دیکھیں اپنا رزلٹ
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اینڈ ہائر سکنڈری اسکول ایجوکیشن پریس کانفرنس کے ذریعے آج یا کل ١٢مئی کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرسکتا ہے. اس پریس کانفرنس میں ایس ایس سی امتحانات سے متعلق کچھ اہم جانکاری جیسے نتائج کا فیصد، شریک طلباء و طالبات کی تعداد، ڈیویزن کے لحاظ سے فیصد نتائج وغیرہ ظاہر کئے جائیں گے.
امسال دسویں جماعت کے امتحانات 21 فروری سے 17 مارچ کے درمیان منعقد کئے گئے تھے. واضح رہے کہ کچھ ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ آج دوپہر ایک بجے ہی دسویں کے نتائج کااعلان کردیا جائے گا. لیکن کل یعنی ١٢مئی کو بھی نتائج ظاہر کئے جاسکتے ہیں.
مہاراشٹر بورڈ دسویں کا رزلٹ کیسے دیکھیں؟؟؟
https://www.result.mh-ssc.ac.in
رزلٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل اسٹیپس فالو کریں....
مہاراشٹر بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ https://mahahsscboard.in پر جائیں.
ہوم پیج پر موجود مہاراشٹر ایس ایس سی رزلٹ 2025 لنک پر کلک کریں.
ایک نیا پیج کھلے گا، جہاں طلباء کو اپنی لاگ ان تفصیل درج کرنی ہوگی.
اس کے بعد سبمٹ پر کلک کرکے اپنا رزلٹ دیکھیں اس کی پرنٹ نکال لیں.
Post A Comment:
0 comments: