چار ہفتے میں الیکشن کمیشن انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور او بی سی ریزرویشن کی بنیاد پر انتخابات ہوں
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 6 مئی کو ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مہاراشٹر میں او بی سی ریزرویشن کے تنازعات کی وجہ سے تقریبا دو سال سے تعطل کا شکار بلدیاتی انتخابات بغیر کسی تاخیر کے منعقد کیے جائیں۔ عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن بنا کسی تاخیر کے چار ہفتوں کے اندر انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور چار ماہ کے اندر پوری کارروائی مکمل کرے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کے سنگھ پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے فیصلہ دیا کہ او بی سی ریزرویشن کی بنیاد پر انتخابات کو آگے بڑھایا جانا چاہئے کیونکہ او بی سی ریزرویشن بنتھیا کمیشن کی جولائی 2022 کی رپورٹ سے پہلے موجود تھے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ عبوری ہدایت بنتھیا کمیشن کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے حتمی نتائج سے مشروط ہوگی اور اس حکم سے کسی فریق کے دلائل متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
Post A Comment:
0 comments: