Articles by "Jantadal"
Showing posts with label Jantadal. Show all posts

 

مختلف امور پر تبادلۂ خیال، آشا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہر کی عوام کیلئے اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن ریزرو کرنے کا مطالبہ،یکم مئی کو مستقیم ڈگنٹی کرونا ویکسن لگوائیں گے

مالیگاؤں: گذشتہ روز جنتادل سیکولر کی کارگذار  صدر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنٹی نے ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں کرونا کہ دوسری لہر سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔مالیگاؤں شہر کے 35 نجی اور 4 سرکاری اسپتالوں میں بڑی تعداد میں بیرون شہر کے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔آج کرونا مریضوں کی تعداد کی مناسبت سے شہر کے حالات کافی بہتر ہیں، لیکن اگر مستقبل حالات بگڑے اور شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو شہر کے عوام کہاں جائیں گے؟ اسلئے مستقیم ڈگنیٹی نے ہیلتھ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہائش پذیر عوام کیلئے اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن سلینڈر مختص( ریزرو) کئے جائیں۔واضح رہے کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق یکم مئی سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو ویکسن لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس تعلق سے مستقیم ڈگنٹی نے کارپوریشن کی تیاریوں کا جائزہ کیا اور اعلان کیا کہ یکم مئی کو وہ خود بھی ویکسن لگوائیں گے۔جنتا دل سیکولر کی کارگذار صدر شان ہند نے ہیلتھ ورکرز(آشا ورکرز) کی اجرت ادا کرنے تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پہلے اور دوسرے دور میں جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کرنے والی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہ(مان دھن) کئی مہینوں تاخیر سے دی جارہی ہے۔آئندہ کچھ روز بعد مسلمانوں کا بڑا تہوار عید اور برداران وطن کے تہواروں کے پیش نظر آشا ورکرز کی 3 سے 4 ماہ کی بقایا تنخواہ فوری طور پر ادا کی جانی چاہیے تاکہ تہوار سے قبل وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے نے اس تعلق سے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنوری اور فروی کی تنخواہیں آئندہ دو تین روز میں ادا کرنے کا اعلان کیا اور بقیہ مارچ اور اپریل کی تنخواہ سے متعلق کمشنر سے بات کرکے جلد ہی مسئلہ کے حل کا تقین دیا۔


لاک ڈاؤن گائیڈ لائن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہجوم جمع کرنے کی پاداش میں 70 خواتین پر بھی مقدمہ

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر جنتادل سیکولر کے 81 کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے تناظر میں پولیس انتظامیہ سختی سے عمل کرتے ہوئے کارروائی کررہی ہے۔جس کی وجہ سے شہر کی معاشی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں خواتین نے قدوائی روڈ بازار علاقے میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں نو لاک ڈاؤن کے بینر لے کر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔اس تعلق سے سٹی پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس سپاہی بلہ نمبر 1955 ویلاس رمش سوریہ ونشی نے شکایت کی کہ ملزمین ساجدہ نہال احمد, شان ہند نہال احمد، محمد مستقیم ڈگنیٹی، پروفيسر رضوان امان اللہ وغیرہ گیارہ مرد اور 70 خواتین نے غیر قانونی طور سے جماؤ بندی کی اور لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کا ہجوم جمع کیا اس پر پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف قلم  219 / 2021 / 188 / 269 / 270/ 135 / 37 / 1 / 3 /3 / 4 /5 / کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

منگل کو شان ہند کی قیادت میں تالی، تھالی اور ڈبّا بجاکر خواتین کا احتجاج

مالیگاؤں: اپوزیشن لیڈر اور مہاگٹھ بندھن کی گٹ نیتا شان ہند نے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خلاف 13 اپریل بروز منگل دوپہر 3 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پاس خواتین کے ذریعے تالی، تھالی اور ڈبہ بجا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔رمضان المبارک قریب ہے اور ریاست بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔مالیگاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے میں مجلس اتحاد المسلمین، کانگریس اور جنتا دل کی جانب سے لاک ڈاؤن مختلف طریقوں سے احتجاج کیا گیا۔گزشتہ سال بھر سے کرونا مہاماری کے چلتے کبھی لاک ڈاؤن کبھی کرفیو تو کبھی دیگر پابندیوں کے سبب روز کھانے کمانے والے غریبوں اور مزدوروں کا برا حال ہے. چھوٹی موٹی دکانیں لگا کر دھندہ بیوپار کرنے والوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے. درمیانی درجہ کے بیوپاری اپنی ساری پونجی گنواکر پریشان حال ہے۔ایسے حالات میں غریبوں، مزدوروں، چھوٹے دکانداروں اور مڈل کلاس بیوپاریوں کو راحت دینے کی بجائے مہاراشٹر سرکار مزید پابندیاں لگا رہی ہے اور لاوک ڈاون کا اعلان کر رہی ہے.یہ سراسر ظلم ہے اور عوام کے جمہوری حقوق کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔اس لیے جمہوری طرز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا اور اپنے حق کی لڑائی لڑنا ضروری ہوگیا ہے۔اس لیے سنّی تعزیہ کمیٹی نے شان ِ ہند صاحبہ کو لیٹر دے کر منگل کو ہونے والے خواتین کے احتجاج کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے اور شہر کی خواتین سے احتجاج میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے. اسی طرح شہر کے انصاف پسند لوگوں سے بھی گزارش کی گئی ہیکہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر عوام کے حق کی اس لڑائی میں ساتھ دینے کے لئے اپنے گھر کی خواتین کو باپردہ تحریک میں شامل ہونے کے لئے بھیجیں.