منگل کو شان ہند کی قیادت میں تالی، تھالی اور ڈبّا بجاکر خواتین کا احتجاج

مالیگاؤں: اپوزیشن لیڈر اور مہاگٹھ بندھن کی گٹ نیتا شان ہند نے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خلاف 13 اپریل بروز منگل دوپہر 3 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پاس خواتین کے ذریعے تالی، تھالی اور ڈبہ بجا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔رمضان المبارک قریب ہے اور ریاست بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔مالیگاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے میں مجلس اتحاد المسلمین، کانگریس اور جنتا دل کی جانب سے لاک ڈاؤن مختلف طریقوں سے احتجاج کیا گیا۔گزشتہ سال بھر سے کرونا مہاماری کے چلتے کبھی لاک ڈاؤن کبھی کرفیو تو کبھی دیگر پابندیوں کے سبب روز کھانے کمانے والے غریبوں اور مزدوروں کا برا حال ہے. چھوٹی موٹی دکانیں لگا کر دھندہ بیوپار کرنے والوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے. درمیانی درجہ کے بیوپاری اپنی ساری پونجی گنواکر پریشان حال ہے۔ایسے حالات میں غریبوں، مزدوروں، چھوٹے دکانداروں اور مڈل کلاس بیوپاریوں کو راحت دینے کی بجائے مہاراشٹر سرکار مزید پابندیاں لگا رہی ہے اور لاوک ڈاون کا اعلان کر رہی ہے.یہ سراسر ظلم ہے اور عوام کے جمہوری حقوق کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔اس لیے جمہوری طرز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا اور اپنے حق کی لڑائی لڑنا ضروری ہوگیا ہے۔اس لیے سنّی تعزیہ کمیٹی نے شان ِ ہند صاحبہ کو لیٹر دے کر منگل کو ہونے والے خواتین کے احتجاج کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے اور شہر کی خواتین سے احتجاج میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے. اسی طرح شہر کے انصاف پسند لوگوں سے بھی گزارش کی گئی ہیکہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر عوام کے حق کی اس لڑائی میں ساتھ دینے کے لئے اپنے گھر کی خواتین کو باپردہ تحریک میں شامل ہونے کے لئے بھیجیں.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: