Articles by "CM"
Showing posts with label CM. Show all posts


اترپردیش میں چھتیس گڑھ پیٹرن کے تحت لائحۂ عمل تیار، 403 نشتوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا منصوبہ

رائے پور: اترپردیش کانگریس پارٹی انچارج اور اے آئی سی سی کے نیشنل سکریٹری راجیش تیواری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پرینکا گاندھی کو وزیر اعلی کا دعویدار بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس گذشتہ 15 سال سے اترپردیش میں اقتدار پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔محرم کے پیش نظر سوشل میڈیا پر پولیس کی نظر، افواہ پھیلانے والے واٹس ایپ گروپس پر سخت کارروائی ہوگی: ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی

اس مرتبہ ہم لائحہ عمل تیار کیا ہے اور اس کے مطابق کارکنان کو بوتھ لیول پر تربیت دے کر انہیں ذمہ داری دی جائے گی۔جس طرح سے ہم نے چھتیس گڑھ میں اس حکمت عملی پر کام کیا تھا جو کارگر ثابت ہوئی تھی اور چھتیس گڑھ میں کانگریس نے اقتدار حاصل کیا۔اب اسی پیٹرن کے تحت اترپردیش میں کام کیا جائے گا۔یوپی میں زمینی سطح پر ہم زیادہ فعال نہیں ہیں اسلئے یہاں دوبارہ طاقت اور اقتدار حاصل کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ عوام، پارٹی کارکنان اور لیڈران چاہتے ہیں کہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات پرینکا گاندھی کی قیادت میں لڑا جائے اور حکومت بنائی جائے۔

ادھو ٹھاکرے اور مودی کی ملاقات پر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم، کیا بی جے پی اور سینا دوبارہ متحد ہوں گے؟ سنجے راؤت نے نئے اتحاد کے امکانات کو مسترد کیا
ممبئی: منگل کے روز مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی سے خصوصی ملاقات کی۔30 منٹ کی اس ملاقات کے سبب جہاں شیوسینا کے مخالفین میں بے چینی دیکھی جارہی ہے وہیں مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں شامل شیوسینا کی حلیف جماعتوں این سی پی اور شیوسینا میں بھی کھلبلی مچی ہوئی ہے۔2019 میں وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ادھو کی مودی سے دوسری ملاقات کے سبب شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان دوبارہ اتحاد کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔حالانکہ سینا رکن پارلیمان سنجے راؤت نے کسی بھی نئے سیاسی اتحاد کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اپنے والد بال ٹھاکرے کی طرح ہیں جن کے ہر ہرگوشے اور شعبے میں ہر طرح کے دوست تھے۔نریندر مودی کے ساتھ خصوصی بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ حالانکہ ہم سیاسی طور پر ایک ساتھ نہیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے تعلقات منقطع ہوگئے ہیں۔میں کوئی نواز شریف سے ملنے نہیں گیا تھا۔میں ملک کے وزیراعظم سے ملنے گیا تھا اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ٹھاکرے نے یاد دہانی کرائی کہ مودی سے ان کے تعلقات نئے نہیں ہیں بلکہ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ٹھاکرے اور مودی کی کلوزڈ ڈور میٹنگ کو مرکزی حکومت اور مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے درمیان مختلف مسائل پر تناؤ کے تناظر میںن دیکھا جارہا ہے۔ شیوسینا کے وزراء اور کانگریس و این سی پی لیڈران مسلسل مرکزی حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں۔منگل کے روز ہونے والی ٹھاکرے اور مودی کی ملاقات نے مرکزی حکومت اور مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے درمیان خوشگوار تعلقات کے نئے راستے کھول دیئے ہیں۔
 

 

بھجبل، ویڈیٹی وار اور ادئے سامنت لاک ڈاؤن میں توسیع کے حق میں، آج وزیراعلی کی سرپرستی میں کابینہ کی میٹنگ میں اہم فیصلے ہونے کی توقع

ممبئی: ریاست میں کرونا کے نئے معاملات میں اضافہ کے بعد بریک دی چین مہم کے تحت لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔مہاراشٹر کے سینئر وزراء چھگن بھجبل، وجئے ویڈیٹی وار اور ادئے سامنت نے منگل کے روز لاک ڈاؤن میں توسیع کا پرزور مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، کرونا کے معاملات میں کمی کے ساتھ ساتھ شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اس سلسلے میں آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی سرپرستی میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کا انعقاد متوقع ہے جس میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد یکم مئی سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس میٹنگ میں ریاست بھر کے 18 سے 44 سال عمر کے لوگوں کو مفت ویکسن مہیا کرانے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق یکم مئی سے شروع ہونے والی مفت ویکسینیشن مہم کیلئے حکومت کو 7 ہزار 500 کروڑ روپئے درکار ہیں۔لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کرنے والے وزراء کے مطابق یوم مہاراشٹر یعنی یکم مئی سے شروع ہونے والی مفت ویکسینیشن مہم کرونا معاملات کی روک تھام میں کارآمد ثابت نہیں ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ مرکزی حکومت نے متنبیہ کیا تھا کہ مئی میں کرونا شباب پر ہوگا۔فی الحال ریاست میں 6 لاکھ 72 ہزار 434 کرونا مثبت معاملات ہیں، ریاستی محکمہ صحت کا اندازہ ہے کہ 2 مئی تک مثبت معاملات کی تعداد 11 لاکھ ہوجانے کا امکان ہے۔بھجبل، ویڈیٹی وار اور سامنت نے علیحدہ علیحدہ بیان میں کہا کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بریک دی چین کے مثبت نتائج حاصل کرنے کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنی چاہیے۔ویڈیٹی وار نے صلاح دی کہ لاک ڈاؤن میں توسیع اشد ضروری ہے، خاص طور پر ودربھ اور مراٹھواڑہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے۔