Articles by "Resign"
Showing posts with label Resign. Show all posts

بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات, این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کا امکان


مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ نقوی کے ساتھ مرکزی اسٹیل وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں کی راجیہ سبھا کی میعاد کل یعنی جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھین:.... سلمان خان کے وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی 

 نقوی کو حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے امیدواری کیلئے نامزد نہیں کیا تھا تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پارٹی انہیں ایک بڑے رول میں لانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ نقوی اب تک مرکزی حکومت میں وزیر رہے ہیں، ساتھ ہی وہ راجیہ سبھا میں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:...

ناسک کے صوفی بابا کا گولی مار کر قتل
مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مختار عباس نقوی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔  تاہم دونوں لیڈران  کے درمیان کیا بات ہوئی اس بارے میں سرکاری معلومات نہیں مل سکیں۔ مختار عباس نقوی کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ کے کوٹے سے مرکزی حکومت میں وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جے ڈی یو نے بھی انہیں راجیہ سبھا میں اگلی میعاد کیلئے نامزد نہیں کیا۔  جمعرات کو آر سی پی سنگھ کا بطور راجیہ سبھا ایم پی آخری دن ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور آر سی پی سنگھ کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے نجی معاملات کو استعفیٰ کی اہم وجہ قرار دی، اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا

زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف اور سی ای او سدھیر چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. ایسل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندر کو لکھے گئے اپنے استعفیٰ نامے میں سدھیر چودھری نے کہا کہ یہ فیصلہ میرے ذاتی معاملات پر مبنی ہے، مجھے اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنا ہے. سدھیر بادل ناخواستہ کمپنی سے علیحدگی اختیار کرنے پر سبھاش چندر سے آشیرواد بھی لیا. انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میرا مجوزہ نیا منصوبہ (اگر کامیاب ہوا) تو آپ کو خوشی ہوگی اور مجھ پر فخر محسوس ہوگا.
چودھری نے اپنے کیریئر کا آغاز زی سے کیا اور تقریباً تین دہائیوں سے ٹی وی نیوز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ 2003 میں انہوں نے زی نیوز چھوڑ دیا اور سہارا میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کمپنی کے ہندی نیوز چینل سہارا وقت کو شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں وہ انڈیا ٹی وی سے بھی مختصر مدت کے لیے وابستہ رہے۔2012 میں چودھری نے دوبارہ زی نیوز میں شمولیت اختیار کی اور اپنے پرائم ٹائم شو ڈیلی نیوز اینڈ اینالیسس (ڈی این اے) کی میزبانی شروع کی۔  یہ شو بے حد مقبول ہوا تاہم کئی مواقع پر اس شو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا.