کانگریس نے کہا فیصلہ غلطیوں سے پر اور ناقابل قبول، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

راجیو گاندھی قتل کیس کے تمام 6 مجرموں کو جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔ صبح سویرے، سپریم کورٹ نے نلنی اور آر پی  روی چندرن سمیت تمام مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے حکم کے ایک گھنٹے کے اندر ہی عمر قید کی سزا پانے والے تمام مجرموں کو رہا کر دیا گیا۔  18 مئی کو سپریم کورٹ نے اسی معاملے میں سزا یافتہ پیراریولن کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔  باقی مجرموں نے بھی اسی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔  نلنی اور روی چندرن دونوں 30 سال سے زیادہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد نلنی نے ایک ٹی وی چینل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں۔  میں گزشتہ 32 سالوں سے جیل میں تھی اور یہ میرے لیے مشکل وقت رہا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ مجھ پر اعتماد کرنے کیلئے میں تمل ناڈو کے لوگوں اور تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی پر کانگریس نے کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔  کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے وقت ملک کے جذبات کو ذہن میں نہیں رکھا۔  فیصلہ غلطیوں سے بھرا ہوا ہے۔  راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے بعد، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مقرر کردہ گورنر کو منتخب حکومت کا فیصلہ تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔  جب نلنی کو راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تو وہ حاملہ تھیں۔  اسے حاملہ ہوئے دو ماہ ہو چکے تھے۔ سونیا گاندھی نے نلنی کو معاف کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک معصوم بچے کو نلنی کی غلطی کی سزا کیسے دی جا سکتی ہے جو ابھی دنیا میں آیا ہی نہیں۔

راجیو گاندھی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے سازش میں ملوث 26 مجرموں کو موت کی سزا سنائی تھی۔  مئی 1999 میں سپریم کورٹ نے 19 لوگوں کو بری کر دیا۔  باقی سات ملزمان میں سے چار ( نلنی , مروگن عرف سری ہرن , سنتھن اور پیراریوالن ) کو سزائے موت سنائی گئی اور باقی ( روی چندرن , رابرٹ پایس اور جے کمار ) کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔  ان چاروں کی رحم کی درخواست پر تمل ناڈو کے گورنر نے نلنی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔  باقی ملزمان کی رحم کی درخواست صدر نے 2011 میں مسترد کر دی تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: