مجھے علم تھا کہ ای ڈی مجھے طلب کرے گا، ہم بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ مجھے روکنے کی سازش ہے، لیکن میں بالا صاحب کا شیوسینک ہوں، جھکوں گا نہیں: راؤت
منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے نوٹس سے بے خوف، شیوسینا ایم پی سنجے راوت نے مرکزی جانچ ایجنسی کو ان کی گرفتاری کا چیلنج دیا ہے. راؤت، جو باغیوں اور بی جے پی کے خلاف سخت حملے کرتے ہوئے پارٹی کے دفاع میں شیوسینا کا اہم چہرہ رہے ہیں، انہوں نے باغی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے گوہاٹی جانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئےاعلان کیا کہ وہ اپنی آخری سانس تک شیوسینا کے ساتھ رہیں گے.
یہ بھی پڑھیں:..... آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ایک دن کی پولیس تحویل
سنجے راؤت نے کہا کہ مجھے گرفتار کرو، جئے ہند... مجھے معلوم تھا کہ ای ڈی مجھے طلب کرے گا، میں گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔ باغی ایم ایل اے چاہے کچھ بھی کریں، میں گوہاٹی نہیں جاؤں گا۔ میں بالا صاحب کا شیوسینک ہوں اور اپنی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔ میں کل ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔ میں ای ڈی سے وقت مانگوں گا، لیکن ضرور جاؤں گا.
راؤت نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ مہاراشٹر میں بڑی سیاسی پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہم بالا صاحب کے شیوسینک ایک بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ مجھے روکنے کی سازش ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ میرا سر قلم کردیں میں گوہاٹی کا راستہ اختیار نہیں کروں گا.
ترنمول کانگریس کے ترجمان سنکیت گوکھلے نے ٹویٹر پر کہا ای ڈی نے ابھی ابھی شیوسینا کے ایم پی اور لیڈر سنجے راؤت کو کل پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ مودی کس بے شرمی سے ایمرجنسی کی بات کرتے ہیں جب ان کی حکومت کھلے عام اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے اور حکومتوں کو گرانے کے لیے ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔بی جے پی ایم ایل اے رام کدم نے کہا جب مالی بے ضابطگیاں ثبوت کے ساتھ منظر عام پر آتی ہیں تو ایسی چیزیں ضرور ہوتی ہیں۔ ای ڈی ایک دن میں کارروائی نہیں کرتا ہے۔ انہیں سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔


Post A Comment:
0 comments: