زخمیوں کو گھاٹ کوپر اور سائن سول اسپتال منتقل کیا گیا، مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ، راحت رسانی کا کام جاری

ممبئی: ممبئی کے کرلا علاقے میں چار منزلہ عمارت گرنے سے ایک 30 سالہ شخص موت ہو گئی اور 11 دیگر زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ راحت رسانی کا کام جاری ہے کیونکہ متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :.... سنجے راؤت نے ای ڈی کو اپنی گرفتاری کا چیلنج دیا
کرلا کے نائک نگر سوسائٹی میں واقع رہائشی عمارت کی ایک ونگ نصف شب کے قریب منہدم ہوگئی، اہلکار نے بتایا کہ منسلک ونگ کے بھی گرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گھاٹ کوپر اور سائن کے شہری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور مزید بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے مہم جاری ہے۔
این ڈی آر ایف حکام نے بتایا کہ اب تک کل 8 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی کہ تقریباً 20-22 لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، کال موصول ہونے کے فوراً بعد موقع پر پہنچے۔ اہلکار نے بتایا کہ دو ریسکیو وین اور فائر بریگیڈ کے دیگر آلات کے علاوہ تقریباً ایک درجن فائر انجن جائے حادثہ پر تعینات کیے گئے تھے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: