Articles by "Shaikh Asif"
Showing posts with label Shaikh Asif. Show all posts

غفلت چھوڑو، بیدار ہو جاؤ، اپنے کل کو محفوظ بناؤ: آصف شیخ رشید

​مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر کی معروف سیاسی و سماجی تنظیم اسلام (I.S.L.A.M) پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اور منظم عوامی بیداری مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں آنے والی 17 جولائی سے پورے شہر میں بڑے پیمانے پر "ایس آئی آر (SIR) بیداری مہم" کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے اسلام پارٹی نے عوامی بیداری مہم (SIR) کے تحت کارنر میٹنگز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہے۔آصف شیخ رشید بانی و قائد اسلام پارٹی ان میٹنگز سے خطاب کریں گے۔میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق 17 جولائی جمعہ شام 7 بجے گلشیر نگر، مین روڈ، گلی نمبر 5، رات 8 بجے شبیر نگر، سیلانی چوک اور رات 9 بجے آزاد نگر، جیلانی چوک میں آصف شیخ رشید میٹنگ سے خطاب کریں گے جبکہ 18 جولائی بروز سنیچر کوشام 7 بجے: گاندھی نگر، تراب ممبر کے مکان کے پاس،

رات 8 بجے: مدنی نگر، چاند پٹیل کرانہ دکان کے پاس اور رات 9 بجے: نظامیہ مسجد، 60 فٹی روڈ کی میٹنگ میں بھی آصف شیخ مقرر خصوصی کے طور پر خطاب کرینگے ۔اسلام پارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے مہم کو کامیاب بنائیں۔ یہ میٹنگز ایس آئی آر بیداری کیلئے عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔

 اس مہم کا بنیادی مقصد عوام کو غفلت سے نکال کر اپنے حقوق کے تئیں بیدار کرنا ہے، کیونکہ مستقبل کے کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے آج ہی بیدار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔​اس مہم کو شہر کے کونے کونے اور گھر گھر تک پہنچانے کے لیے اسلام پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیری تیاریاں کی گئی ہیں۔ قائدِ پارٹی آصف شیخ رشید کی زیرِ سرپرستی عوامی بیداری کے لیے خصوصی ٹی شرٹس تیار کی گئی ہیں، جبکہ شہر بھر میں تشہیر کے لیے رکشا بینر اور پوسٹرز بھی چھپوائے گئے ہیں۔ ان تشہیری وسائل کا مقصد عوام کو متحرک کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شہری معلومات کے فقدان کی وجہ سے اس اہم ایس آئی آر مہم سے محروم نہ رہ جائے۔

​اسلام پارٹی نے مالیگاؤں کی عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ عوام جلد سے جلد اپنا ایس آئی آر (SIR) فارم حاصل کریں، اسے مکمل اور درست معلومات کے ساتھ پُر کریں اور بغیر کسی تاخیر کے اپنے متعلقہ بی ایل او (BLO) کے پاس جمع کروائیں۔آصف شیخ کا کہنا ہے کہ "غفلت چھوڑو، بیدار ہو جاؤ؛ اپنے کل کو محفوظ بناؤ" کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے، تاکہ سب کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

این سی پی کی جانب سے سینئر کاؤنسل ایڈوکیٹ سنجو کدم دفاعی وکلاء میں شامل

مالیگاؤں(پریس ریلیز) مالیگاؤں میں 12 نومبر 2021 کو ہوئے تشدد معاملہ کو تقریبا 8 ماہ ہوچکے ہیں اور آج بھی مالیگاؤں شہر کے مسلم نوجوان جیل کی سلاخوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں. جس کے سبب انکے اہل خانہ بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں لیکن انکی ان تکالیف کو اول دن سے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اپنی تکلیف سمجھ کر رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھی اور الحمدللہ کچھ حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی.

 یہ بھی پڑھیں:... ابوعاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی

 اب بقیہ ملزمین کی رہائی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیگل سیل نے آصف شیخ رشید کی قیادت میں مالیگاؤں کورٹ کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں سابقہ کی طرح ضمانت عریضہ داخل کیا ہے۔اسطرح کی اطلاع شیخ آصف نے ممبئی ہائی کورٹ سے نمائندہ کو دی اور بتایا کہ این سی پی کیجانب سے دائر درخواست ضمانت پر آج بروز منگل 5 جولائی کو سماعت ہونا تھی لیکن عدالت میں اسی سلسلے میں دیگر درخواستوں پر بھی آج ہی سماعت ہونا تھی لیکن عدالت نے سب کو ایکساتھ کرتے ہوئے تمام کی درخواست ضمانت پر 13 جولائی کو سماعت رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں این سی پی نے جونیئر ایڈوکیٹ مہیندرا کی خدمات لی بعد میں ہم نے دفاعی وکلاء میں سینئر کاؤنسل ایڈوکیٹ سنجو کدم کو بھی شامل کیا ہے شیخ آصف نے بتایا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے محروسین کے اہل خانہ بھی ممبئی آئے ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں معزز جج NJ جمعدار  کی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں این سی پی کی جانب سے سینئر کونسل سنجو کدم اور ایڈوکیٹ مہیندر نے پیروی کی۔ مالیگاؤں 12 نومبر تشدد کیس کے محروسین کی ضمانت عرضداشت پر سماعت اب 13 جولائی کو ایک ساتھ کی جائے گی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ ممبئی میں آصف شیخ رشید کیساتھ محروسین کے اہل خانہ بھی موجود تھے.


 گرووار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کے قیام کا اعلان،یہ ایک غیر سیاسی تحریک ہے، عوام بنا سیاسی تفریق کے اس تحریک کا حصہ بنیں: شیخ آصف

مالیگاؤں:  آج بروز جمعہ شبیر نگر غریب نواز گارڈن میں راشٹروادی کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں گرووار وارڈ، مالدہ اور 60 فٹی سے متصل ساڑھے آٹھ ایکڑ زمین پر قبرستان کی تعمیر سے متعلق اہم اطلاعات فراہم کی گئیں۔ راشٹریہ وادی کانگریس کے مقامی صدر آصف شیخ نے کہا کہ مالدہ، گرووار وارڈ اور اطراف کا سروے کیا گیا، جس کے مطابق علاقے میں سو سے زائد مساجد، مدارس اور خانقاہیں موجود ہیں۔ علاقے کی 99 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔اس کے باوجود اس علاقے میں قبرستان موجود نہیں ہے۔ جبکہ اتنی بڑی مسلم آبادی ہونے کے سبب اس علاقے میں ایک قبرستان کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شہر کی آبادی میں تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے، ہائے وے کی دوسری جانب تک آبادی ہوگئی ہے۔جب ان علاقوں میں کسی کی میت ہوتی ہے تو انہیں تدفین کیلئے ایک طویل سفر طے کر کے قبرستان تک آنا پڑتا ہے۔گاڑیوں پر میت کو قبرستان لایا جاتا ہے۔اسلئے اس علاقے میں قبرستان کیلئے ایک عوامی تحریک کا سہارا لینے کا اشارہ دیا گیا ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر کارپوریشن انتظامیہ، ٹاؤن پلانر ڈپارٹمنٹ توجہ دیں تو اس علاقے میں ایک نئے قبرستان کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جمہور اسکول کے پاس ہائے وے سے متصل نالے کے قریب ایک ساڑھے آٹھ ایکڑ زمین کا ذکر کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ یہ جگہ پرائیوٹ ہے لیکن کارپوریشن اس زمین کے مالک سے بات چیت کے ذریعے زمین حاصل کرسکتی ہے۔دوسری صورت میں اگر مالک نے زمین دینے سے انکار بھی کر دیا تو کارپوریشن کو اختیار ہے کہ زمین مالک کی اجازت کے بنا اس زمین کی قیمت ادا کرکے قانون کے تحت اس پر قبرستان کی منظوری دے سکتی ہے۔اس سلسلے میں جلد ہی کارپوریشن میئر اور کمشنر سے وفد کی شکل میں ملاقات کی جائے گی۔اگر معاملات سیدھی طرح حل نہیں ہوتے تو عوام کو یکجا کیا جائے گا اور ایک بڑی تحریک چلائے جائے گی۔ شیخ آصف نے کہا کہ علاقے میں قبرستان کی ضرورت کے مد نظر اس معاملے کو غیر سیاسی طور پر، بنا کسی پارٹی کا بینر لگائے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی اس تحریک میں شامل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس موقع پر قبرستان کی تعمیر کیلئے گرووار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔