اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد دھمکی آمیز فون کال موصول

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے پر اعتراض کرنے والے سماجوادی پارٹی کے صوبائی صدر اوررکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا تھا کہ ادھو حکومت نے شہروں کا نام تبدیل کرکے کیا پیغام دیا ہے۔ شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کے بجائے نئے شہر بسائے جائیں تو بات بنے، اسی پر اعظمی کو دھمکی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:.... شرد پوار قدآور لیڈر ہیں لیکن وہ جو کہتے ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے: ایکناتھ شندے
مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں رئیس شیخ نے اس جانب توجہ مبذول کرائی اورکہا کہ ایک رکن اسمبلی کو اس قسم کی دھمکی ملنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی نے تو اپنی بات ایوان میں رکھی تھی کیونکہ ادھو حکومت نے آخری روز ہی نوٹیفکیشن جاری کرکے ناموں کو تبدیل کرنے کا فرمان جاری کیا تھا، جس پر انہوں نے اعتراض درج کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے فلور ٹسٹ اور اسپیکر کے الیکشن سے بھی علیحدگی اختیار کی ہے کیونکہ ادھو ٹھاکرے سرکار نے جو فیصلہ کیا تھا وہ کامن منیمم پروگرام کے مطابق نہیں تھا، اسی پر ابو عاصم اعظمی نے اعتراض درج کروایا تھا، لیکن افسوس کہ انہیں دھمکی دی جارہی ہے۔
ایوان میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ بی  جے پی سرکار کے قیام کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے، انہیں تحفظات کا یقین دلانا بھی نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی میں جس وقت میں رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوا تو ایک مہا وکاس اگھاڑی کے رکن نے ہی میرے 17 دنوں میں فتحیابی پرسوال اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے کاموں میں دلچسپی لینا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ بھیونڈی میں کئی ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، اس پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ اقلیتوں کو تحفظ کا یقین دلانا، اس سرکار کا فرض ہے، اس لئے انہیں اس سلسلے میں بیان جاری کرنا ہوگا۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: