Articles by "Gadgets"
Showing posts with label Gadgets. Show all posts

نئی اے آئی ٹیکنالوجی فوٹوگرافی کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گی، انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا ہوگا ممکن 

گوگل کی جانب سے ایک نئی اے آئی امیج نوائز ریڈکشن ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے جو لوگوں کو اندھیرے میں بھی واضح تصاویر نکالنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس اے آئی ٹیکنالوجی سے انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا ممکن ہوجائے گا۔

گوگل کی نئی تحقیق میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کسی تاریک مقام کو طاقتور ڈی نوائزنگ ٹیکنالوجی سے فوٹوگرافی کے قابل بنادے گا۔ اس ٹیکنالوجی کو RawNeRF کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر میں زیادہ تفصیلات کا اضافہ کردیتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ نورل ریڈینس فیلڈز (NeRF) ایک ایسی تیکنیک ہے جو اندھیرے میں لی جانے والی تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کسی منظر میں کیمرا پوزیشن، ایکسپوزر اور ٹون میپنگ کو استعمال کرکے تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے، درحقیقت صرف موم بتی کی روشنی میں بھی ایسی تصاویر لینا ممکن ہے جیسے انہیں بہت زیادہ روشنی میں لیا گیا ہو۔ فی الحال یہ ٹیکنالوجی تحقیقی مرحلے سے گزر رہی ہے اور مستقبل قریب میں کسی وقت اسے عام استعمال کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا تین مختلف ویرئینٹ میں جلد ہی لانچ ہوگا، ریم 12 سے 16 جی بی تک ہوگی

اسمارٹ فون بنانے والی کورین کمپنی سیمسنگ نے 1 ٹیرا بائٹ (ٹی بی) میموری کا حامل فون متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیمسنگ کی جانب سے رواں سال گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کرایا جائے گا جو میموری کے اعتبار سے مختلف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مردوں کی شرٹ کے بٹن دائیں ، خواتین کے بائیں طرف کیوں لگے ہوتے ہیں؟

ایس 22 الٹرا کی اپنی میموری 1 ٹی بی ہوگی جبکہ اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ کی سلاٹ بھی دی جائے گی، اگر ریم کی بات کی جائے تو فون کے حساب سے یہ 12 اور 16 جی بی تک ہوگی۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیمسنگ نے اسی ماڈل میں 128، 256 اور 512 جی بی والے فون بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی قیمتیں میموری اور ریم کے اعتبار سے مختلف ہوں گی۔

سیمسنگ کی جانب سے اس سیریز کے 3 فون گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا متعارف کرائے جائیں گے۔ جن میں 8 جنریشن اسینپ ڈریگن چپ پراسیسر نصب کیا جائے گا، جو موبائل کی رفتار کو تیز رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ایس 22 سیریز کی اب تک لیک ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے ٹچ پین بھی دیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل سیمسنگ کی جانب سے 2019 میں گلیکسی ایس 10 موبائل متعارف کرایا گیا تھا، جس کی اپنی اسٹوریج1 ٹی بی تھی جبکہ اس میں علیحدہ سے  میموری کارڈ کی سلاڈ بھی دی گئی تھی۔