نئی اے آئی ٹیکنالوجی فوٹوگرافی کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گی، انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا ہوگا ممکن 

گوگل کی جانب سے ایک نئی اے آئی امیج نوائز ریڈکشن ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے جو لوگوں کو اندھیرے میں بھی واضح تصاویر نکالنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس اے آئی ٹیکنالوجی سے انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا ممکن ہوجائے گا۔

گوگل کی نئی تحقیق میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کسی تاریک مقام کو طاقتور ڈی نوائزنگ ٹیکنالوجی سے فوٹوگرافی کے قابل بنادے گا۔ اس ٹیکنالوجی کو RawNeRF کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر میں زیادہ تفصیلات کا اضافہ کردیتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ نورل ریڈینس فیلڈز (NeRF) ایک ایسی تیکنیک ہے جو اندھیرے میں لی جانے والی تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کسی منظر میں کیمرا پوزیشن، ایکسپوزر اور ٹون میپنگ کو استعمال کرکے تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے، درحقیقت صرف موم بتی کی روشنی میں بھی ایسی تصاویر لینا ممکن ہے جیسے انہیں بہت زیادہ روشنی میں لیا گیا ہو۔ فی الحال یہ ٹیکنالوجی تحقیقی مرحلے سے گزر رہی ہے اور مستقبل قریب میں کسی وقت اسے عام استعمال کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: