Articles by "Bihar"
Showing posts with label Bihar. Show all posts

افسران کے تبادلے اور تقرری سے متعلق مرکزی آرڈیننس آئین کے خلاف: نتیش کمار

آرڈیننس کی مخالفت میں اروند کیجریوال کا اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران سے ملاقات کا سلسلہ جاری 

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اتوار کے روز ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی. ایک ماہ میں دونوں وزرائے اعلیٰ کی یہ دوسری ملاقات ہے. نتیش کے ساتھ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو بھی تھے. نتیش کمار نے افسران کے تبادلے اور تقرری سے متعلق مرکزی آرڈیننس کو آئین کے خلاف بتایا. انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو دیئے گئے اختیارات کیسے چھین سکتے ہیں؟ یہ آئین کے خلاف ہے. ہم اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں. ہم ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:.... دو ہزار کے نوٹ بند کرنے پر راج ٹھاکرے برہم

اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر حکومت اس آرڈیننس کو قانون بنانے کیلئے راجیہ سبھا میں پیش کرتی ہے تو اپوزیشن کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے. وہ اس آرڈیننس کی مخالفت میں ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون حاصل کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہے تو 2024 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا خاتمہ ہوجائے گا. واضح رہے کہ اروند کیجریوال 23 مئی کو کلکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے، 24 مئی کو ممبئی میں ادھو ٹھاکرے اور 25 مئی کو ممبئی میں شرد پوار سے ملاقات کریں گے. ذرائع کے مطابق اس کے بعد وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

 

نتیش تیجسوی یادو کے گھر پہنچے، مل کر بنائیں گے نئی حکومت، 164 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ، بی جے پی خیمہ میں ہلچل

بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد 5 سال بعد پھر ٹوٹ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج منگل کی شام 4 بجے گورنر فاگو چوہان کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ نتیش نے فوری طور پر نئی حکومت بنانے کا دعویٰ بھی پیش کر دیا۔ انہوں نے 160 اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط گورنر کو پیش کیا۔ راج بھون میں ہی نتیش نے بی جے پی سے اتحاد توڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایم ایل ایز اور ایم پی نے ایک آواز ہوکر این ڈی اے سے اتحاد توڑنے کی بات کی ہے۔ اس کے بعد نتیش سیدھے رابڑی دیوی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ یہاں جیتن رام مانجھی کی پارٹی  نے بھی نتیش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کے پاس 4 ایم ایل اے ہیں تو نتیش کو اب 164 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :.... ستر سال کی عمر میں خاتون نے پہلے بچے کو جنم دیا

بہار میں این ڈی اے اتحاد ٹوٹنے کے بعد بی جے پی نے نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا. بہار میں بی جے پی کے سربراہ سنجے جیسوال نے کہا کہ بی جے پی بہار کے لوگوں کے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے۔ نتیش کمار کی پارٹی نے کم سیٹیں جیتیں لیکن پی ایم مودی کے کہنے پر ہم نے انہیں وزیراعلیٰ بنایا لیکن انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔ بہار کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

کانگریس ایم ایل اے شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ سب کچھ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ کانگریس کو اسپیکر کی کرسی مل سکتی ہے۔ نتیش کمار راج بھون سے سیدھے رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ آر جے ڈی، کانگریس ایم ایل ایز یہاں موجود ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پر نتیش کمار، تیجسوی یادو سے بات کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے پٹنہ میں ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔ اجلاس میں تمام وزراء اور پارٹی کے رہنماؤں کو بلایا گیا ہے۔ آر جے ڈی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر تیجسوی یادو کچھ ہی دیر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جا کر اپنا حمایتی خط سونپیں گے۔ تیجسوی تقریباً 115 ایم ایل ایز کی حمایت کا خط سونپیں گے۔ ذرائع کے مطابق تیجسوی یادو نے نئی حکومت کی تشکیل سے قبل وزارت داخلہ مانگی ہے۔ وزارت داخلہ اب بھی نتیش کے پاس ہے۔ پچھلی حکومت میں تیجسوی کے پاس سڑکوں کی تعمیر کا محکمہ تھا۔

اتحاد ٹوٹنے کے بعد اب نتیش کمار بھی فلور ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق تمام ایم ایل ایز کو اگلے 72 گھنٹوں تک پٹنہ میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بہار اسمبلی میں جے ڈی یو کے 45 ایم ایل اے ہیں۔