آپ کے باپ تو دہلی، ناگپور میں ہیں، ہمارے پاس صرف ایک بالا صاحب ہیں، آپ شیوسینا چھوڑ کر گئے ہو تو اپنے باپ کے نام پر پارٹی بناؤ نا، بالا صاحب کے نام پر پارٹی کیوں بناتے ہو؟: سنجے راؤت
مہاراشٹر میں چل رہے سیاسی بحران کو آج چھ دن ہوچکے ہیں. آج اتوار کو شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے پھر ایکناتھ شندے اور باغی اراکین اسمبلی کو نشانہ بنایا. راؤت نے کہا کہ آپ شیوسینا چھوڑ کر گئے ہو تو اپنے باپ کے نام پر پارٹی بناؤ نا، بالا صاحب کے نام پر پارٹی کیوں بناتے ہو؟
یہ بھی پڑھیں:...... مہاراشٹر سیاسی بحران : ممبئی تا سورت اور گوہاٹی تک روپے کا بے دریغ استعمال
راؤت نے مزید کہا کہ ہمارے باپ صرف ایک ہیں بالا صاحب ٹھاکرے،اور وہ 10 مرتبہ اپنے باپ بدل رہے ہیں کبھی سورت جاتے ہیں کبھی گوہاٹی جاتے ہیں. اگر آپ کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو آپ ممبئی کیوں نہیں آتے. ممبئی آئیے میں یہاں آپ کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہوں.
سنجے راؤت نے بی جے پی اور دیویندر فڑنویس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور فڑنویس بالا صاحب کی شیوسینا کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ان اراکین اسمبلی کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں.


Post A Comment:
0 comments: