ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی، پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے بڑا حادثہ ٹل گیا

وارانسی میں اتوار کی صبح اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کوپٹر سے ایک پرندہ ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی. اطلاعات کے مطابق 1550 فٹ کی بلندی پر یوگی کے ہیلی کاپٹر سے ہرندہ ٹکرایا تھا لیکن پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا.

یہ بھی پڑھیں:.... کب تک چھپو گے گوہاٹی میں، آنا ہی پڑے گا چوپاٹی میں، راؤت کا باغی اراکین اسمبلی پر طنز
پائلٹ نے پرندہ ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر کو احتیاطاً پولیس لائن گراونڈ میں واپس لینڈ کروایا. اس وجہ سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پولیس لائن گراونڈ سے سرکٹ ہاؤس واپس جانا پڑا. اس کے بعد بذریعہ روڈ یوگی آدتیہ ناتھ سرکٹ ہاؤس سے لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے. اور 11 بجے لکھنئو روانہ ہوگئے.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: