آف لائن کلاسیس 17 اگست سے جاری کئے جانے سے متعلق اب تک مہاراشٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آفیشیل سرکیولر موصول نہیں ہوا
مہاراشٹر: ریاست کے مختلف شہروں میں جاری اسکولوں نے کہا کہ 17 اگست سے 8 ویں تک 12 ویں جماعت کی آف لائن کلاسیس جاری کرنے سے متعلق اب تک انہیں مہاراشٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی آفیشیل سرکیولر موصول نہیں ہے۔اسکولوں کا کہنا ہے کہ کووڈ کے درمیان آف لائن کلاسیس جاسری کرنے کیلئے اسکولوں کی رضامندی اور کچھ ضروری شرائط پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
اسکول انتظامیہ نے کہا کہ انہیں اسکولیں دوبارہ جاری کرنے کیلئے کچھ اقدامات اور تیاریوں کیلئے کم از کم ہفتہ یا دس دن قبل نوٹس درکار ہے۔سینٹ اسٹینسلاس ہائی اسکول نادرا ویسٹ کے پرنسپل اروکیمل انتھونی نے کہا کہ ہمیں 8 ویں سے 12 ویں جماعت کی آف لائن کلاسیس جاری کرنے سے متعلق اب تک کوئی سرکاری سرکیولر نہیں ملا ہے۔ہمیں کم از کم ایک ہفتے کا وقت چاہیے۔تمام کلاس روم اور کیمپس کی صفائی کرنی ہوگی، اس کے علاوہ طلباء، فیکلٹی اور عملے کی باقاعدہ تھرمل چیکنگ کا اہتمام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔راہل گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر سسپینڈ کئے جانے دعوی، ٹوئیٹر نے دعوے کو مسترد کیا
جنوبی ممبئی کی ایک کالج کے پرنسپل نے کہا کہ تیاری اور مختلف اقدامات کے علاوہ بہت ساری منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی جیسے طلباء کو بیچ وائز بلانا، آن لائن اور آف لائن کلاسیس جاری رکھنے کیلئے نظام الاوقات بنانا، انفیکشن کے پھیلاؤ روکنے کے کیلئے انتظامات کرنا وغیرہ۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کووڈ-19 کے خطرات کے تدارک کیلئے مناسب ہدایات فراہم کرنا چاہیے۔اسٹیٹ بورڈ اسکول کے ایک سینئر ٹیچر موہن داس شاہانے نے کہا کہ اگر حکومت دوبارہ اسکولیں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تو والدین کی رضامندی لازمی معیار ہونا چاہیے۔وادلین کو اعتماد میں لیا جانا چاہیےاور ان لوگوں کیلئے آن لائن لیکچر کا نظم کرنا چاہیے جو گھر سے حاضر ہونا چاہتے ہیں۔نیز اسکول کے اساتذہ اور عملے کو لوکل ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔



Post A Comment:
0 comments: