دہلی کی 9 سالہ عصمت دری متاثرہ کے والدین کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کرنے کے خلاف قومی کمیشن برائے تحفظِ اطفال نے دہلی پولیس اور ٹوئیٹر سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا

کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ عارضی مدت کیلئے سسپینڈ کردیا ہے۔کانگریس پارٹی کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔کانگریس پارٹی ذرائع نے کہا کہ راہل گاندھی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کیلئے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حالانکہ اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ راہل گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ کس وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔حالانکہ ٹوئیٹر نے کانگریس پارٹی کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔کانگریس نے ٹوئیٹر ہینڈل پر کہا کہ راہل گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ عارضی مدت کیلئے بند کیا گیا ہے اسلئے جب تک ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں ہوجاتا وہ دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے لوگوں سے رابطہ میں رہیں اور لوگوں کے مسائل اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔گرل فرینڈ کے شادی سے انکار کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی

ٹوئیٹر ترجمان نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا کہ راہل گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اسے دیکھا نہیں جاسکتا۔ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ماضی قریب میں راہل گاندھی کے ذریعے کئے گئے ایک ٹوئیٹ کی بنا پر مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔دراصل کچھ روز قبل راہل گاندھی نے عصمت دری کی شکار دہلی کی ایک 9 سالہ بچی کے والدین سے ملاقات کی تھی اور اس کی تصاویر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔اس ٹوئیٹ میں متاثرہ کے والدین کی شناخت اجاگر ہورہی تھی، جس کے بعد قومی کمیشن برائے تحفظِ اطفال نے دہلی پولیس اور ٹوئیٹر سے اس کی شکایت کی تھی۔قومی کمیشن برائے تحفظِ اطفال نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر اس معاملے میں پوسکو ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد سنیچر کی رات ٹوئیٹر نے اس پوسٹ کو حذف کردیا تھا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: