دیہی علاقوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعتوں کیلئے 17 اگست سے اسکولیں جاری کرنے کا فیصلہ، شہری علاقوں میں اسکولیں جاری کرنے پر جلد ہوگا فیصلہ

مہاراشٹر: ریاست میں کرونا لاک ڈاؤن سے راحت کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے دیہی علاقوں میں پانچویں تا آٹھویں جماعت کے لئے 17 اگست سے اسکولیں دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اس کے علاوہ شہری علاقوں میں کووڈ-19 پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے میں آٹھویں سے بارہویں جماعت کیلئے بھی اسکولیں جاری کردی جائیں گی۔فی الحال ایسے دیہی علاقے جن میں کرونا مریضوں کی تعداد کم ہے، ان علاقوں میں 8 ویں سے 12 ویں جماعت تک اسکولیں جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ہم ریاست میں 17 اگست سے اسکولیں دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں۔ریاست کے ان دیہی علاقوں میں جہاں کرونا معاملات کم ہوئے ہیں، وہاں 5 ویں سے 8 ویں جماعت کے اسکول جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ حکومت شہری اور نیم شہری علاقوں(میونسپل کارپوریشن، نگر پالیکا اور نگر پنچایت) میں 8 ویں سے 12ویں کلاس کے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔اس کے لیے دیہی اور شہری علاقوں کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
دیہی علاقوں میں 5 ویں سے 8 ویں جماعت کے طلباء کی آف لائن کلاس کا سلسلہ جاری ہوگا۔جبکہ شہروں میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے 8 ویں سے 12 ویں کے طلباء کی آف کلاسیں جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ریاست کے 22 اضلاع میں کووڈ سے متعلق پابندیوں میں راحت کے بعد ورشا گائیکواڑ کا مذکورہ بیان سامنے آیا ہے۔جبکہ 11 اضلاع میں لیول 3 کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ دیہی علاقوں کے تقریبا 5،947 اسکولوں نے 12 جولائی سے 8 ویں سے 12 ویں کی آف لائن کلاسیس کا آغاز کیا ہے یہ اسکول اکثر ان علاقوں میں تھے جہاں کووڈ کے معاملات نہیں تھے، تاہم اسکولوں کے دوبارہ جاری ہونے کے بعد سولاپور ضلع میں 613 طلباء کووڈ مثبت پائے گئے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: