گورنر کو مکتوب پیش کیا گیا، سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی رہائی کی حمایت میں 10 دیگر سیاسی جماعتوں نے مکتوب پر دستخط کئے
سماجوادی پارٹی لیڈران و کارکنان کی جانب سے پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کو رہا کئے جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔اس تعلق سے سماجوادی کارکنان نے گورنر کو مکتوب بھی دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کو جلد از جلد رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج ان کے اہل خانہ کی نگرانی میں کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ آج مراد آباد سے پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بھی پارلیمنٹ میں اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔سماجوادی پارٹی لیڈر ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور اعظم خان کی رہائی کے مدعے پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔دیہی علاقوں میں اسکولیں جاری کرنے سے متعلق ورشا گائیکواڑ کا اہم اعلان
اطلاعات کے مطابق اعظم خان کی رہائی کی حمایت میں 10 دیگر جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی دستخط کئے ہیں۔لیکن اس مکتوب پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے دستخط موجود نہیں ہیں۔واضح رہے کہ اعظم خان پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے معتمد خاص ہیں، انتخابات میں پارٹی کی کامیابی میں اعظم خان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ سال اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لئے تمام سیاسی جماعتیں سرگرم عمل ہیں۔کہا جارہا ہے کہ سماجوادی پارٹی اس مرتبہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے خاص حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔لیکن سماجوادی پاڑی کے قدآور لیڈر اعظم خان سیتاپور جیل میں قید ہیں، ان کی طبعیت بھی ناساز ہے۔ حال ہی میں وہ کرونا سے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان کی صحت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔



Post A Comment:
0 comments: