بی جے پی راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی کے حکومت سے تیکھے سوال، ٹوئٹر یوزرس کا ملاجلا ردعمل، مودی کو ہندو تب تک اچھے لگتے ہیں جب تک وہ بنا سوال کئے کنول کا بٹن دباتے ہیں
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے حکومت کو تین سوالوں کے جوابات ےلاش کرنے کو کہا ہے۔سوامی نے کہا کہ اب حکومت کو کرونا سے کس طرح نجات حاصل کرنی ہے؟ معیشت کو کس طرح سنبھالنا ہے اور چین کو لداخ سے کس طرح بھگانا ہے، اس تعلق سے ڈاکیومینٹ تیار کرنا چاہیے۔سبرامنیم سوامی ٹوئیٹ کرکے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت تین اہم کاموں سے متعلق ماہرین کو دستاویز تیار کرنے کا حکم دے۔ان میں کرونا پر قابو کس طرح پایا جائے؟ خراب ہوتی ہوئی معیشت کو کا طرح سنبھالا جائے اور ہر سال جی ڈی پی میں 10 فیصدی اضافہ کس طرح ہو؟ اور چین کو لداخ سے کا طرح نکالا جائے، شامل ہیں۔ حکومت کے پاس ان تینوں سوالات کے کوئی جواب اور لائحۂ عمل موجود نہیں ہے۔سوامی کے اس ٹوئٹ پر یوزرس نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ایک یوزر نے کہا کہ کیونکہ سوامی جی خود اس سوالات سے متعلق ڈاکیومینٹ تیار کرکے مودی جی کو سونپ دیں۔آخر کار یہ آپ کی حکومت ہے اور آپ کو ان کی حمایت کی ضرورت ہے۔اس پر سوامی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نومبر 2014 سے یہ کررہا ہوں لیکن نومبر 2019 میں میں نے ہار مان لی کیونکہ نا تو مودی جی کو معاشیات کا علم ہے اور نا ان کے کسی قریبی ساتھی کو۔اس لئے اس معاملے کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔ایک یوزر نے لکھا کہ لوگ بی جے پی سے ناراض نہیں ہیں
لیکن اب مودی سے ہار گئے ہیں۔انہیں اب صلاح کاروں کی ایک بہتر ٹیم کی ضرورت ہے۔گورو نام کے ایک یوزر نے لکھا کہ مودی کو ہندو تب تک اچھے لگتے ہیں جب تک وہ بنا سوال کئے کنول کا بٹن دباتے رہتے ہیں۔جیسے ہی ہندو روزگار، تعلیم، طبی سہولیات اور دیگر سہولیات سے متعلق سوال کرتے ہیں ہندو غدار ہوجاتا ہے۔



Post A Comment:
0 comments: