مجھے نہیں پتہ مجھے کیا کرنا ہے، میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہوں، لیکن میں صرف دس سال کی ہوں، کیوں ہم پر میزائل گراتے ہو اور ماردیتے ہو، یہ ٹھیک نہیں ہے
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔فلسطین پر مسلسل وحشیانہ حملے جاری ہیں۔پیر کی صبح اسرائیل نے غزہ پٹی پر پھر بمباری کی ہے۔جس میں کافی تباہی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔اسی درمیان ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں غزہ پٹی کی ایک دس سالہ معصوم بچی نے فلسطین پر ہونے والے حملوں اور اسرائیلی جارحیت کا سچ اور اپنا دکھ بیان کیا۔مڈل ایسٹ آئی خبر رساں ایجنسی کے ذریعے جاری کئے گئے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔دس سالہ فلسطینی بچی نے مڈل ایسٹ آئی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اسرائیلی ہوائی حملوں نے اسکے اور پڑوسیوں کے گھروں کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں 8 بچوں سمیت دو خواتیں بھی ہلاک ہوگئے۔مڈل ایسٹ آئی خبررساں ایجنسی کے ذریعے مذکورہ ویڈیو 15 مئی کو شیئر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں بچی نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے؟میں پریشان ہوں اس سے، مجھے نہیں پتہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں کچھ نہیں کرسکتی، میں صرف دس سال کی ہوں، میں یہ سب اب مزید نہیں برداشت کر سکتی۔ لڑکی مزید کہتی ہے کہ مجھے نہیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، مجھے ڈر لگتا ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں۔ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ میں کیا کروں کیونکہ میں صرف دس سال کی ہوں۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں ملبہ پڑا ہوا ہے اور افراتفری مچی ہوئی ہے۔لڑکی مزید کہتی ہے کہ میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ وہ ہم سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہمیں پسند نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔آپ دیکھ رہے ہو میرے آس پاس بچے ہیں، یہ سب بچے ہیں۔ آپ ان پر کیونکہ میزائل گراتے ہو اور انہیں مار دیتے ہو، یہ ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل ایئر اسٹرائیک کی ہے۔
:ویڈیو
https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1394427511971336193?s=19


Post A Comment:
0 comments: