چارٹرڈ پلین میں ہوئی انوکھی شادی، آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کے اور منفی رپورٹ کے بعد 130 رشتے داروں کی شرکت
اس وقت پورے ملک میں کرونا وباء کے سبب ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔وائرس کی چین کو توڑنے کیلئے ملک کی اکثر ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔شادیوں کے اس سیزن میں لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ حکومت نے شادیوں اور دیگر تقریبات پر بھی مختلف پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ایسے میں ایک جوڑے نے زمین کی بجائے آسمان میں شادی کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے رشتے داروں کی موجودگی میں ہوائی جہاز میں شادی کی۔یہ انوکھی شادی تامل ناڈو کے مودرے میں ہوئی جہاں ےتھوتھوکُڑے جارہے ہوائی جہاز میں ایک جوڑے نے اپنے رشتے داروں کی موجودگی میں شادی رچائی۔
تامل ناڈو میں کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے سبب وزیراعلی اسٹالن نے 24 مئی سے 31 مئی تک سات دنوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔اس درمیان 24 سے 31 مئی کے درمیان شادی کی منصوبہ بندی کرچکے متعدد جوڑے مندوروں کے باہر جمع ہوئے اور سادگی سے شادی کرلی کیونکہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب کسی تقریب کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مذکورہ جوڑے نے ایک انوکھا کام کرتے ہوئے ایک چارٹرڈ پلین میں شادی رچائی۔اطلاعات کے مطابق مدورے کے راکیش اور دکشا نے ایک جہاز کرائے پر لیا اور اپنے 130 رشتے داروں کے ساتھ جہاز میں شادی کی۔جہاز جب آسمان میں تھا تب اس جوڑے نے شادی رچائی۔حالانکہ دو روز قبل اس جوڑے نے سادگی سے شادی کرلی تھی لیکن انہوں نے اس شادی کو یادگار بنانے کی ٹھان لی تھی۔جوڑے نے دعوی کیا کہ تمام 130 مسافر ان کے رشتے دار تھے جنہوں نے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا اور منفی رپورٹ آنے کے بعد ہی جہاز میں سوار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ تامل ناڈو میں اس وقت مسلسل کرونا کے نئے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اسلئے وزیراعلی نے سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران 23 مئی کو رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں ایک دن کی راحت دی گئی تھی۔



Post A Comment:
0 comments: