ممبئی: مہاراشٹر میں کووڈ-19 کی صوتحال سنگین ہوتی جاری ہے اسلئے حکومت نے ایس ایس سی بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ریاست میں کرونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال سنگین ہوتی جاری ہے اس لئے مہاراشٹر حکومت نے دسویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طلبا اور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔گائیکواڑ نے کہا کہ ہم دسویں کے طلباء کو تشخیص کے دیگر ذرائع کا استعمال کرکے مارکس دینے پر تبادلۂ خیال کررہے ہیں۔وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ نہیں کئے گئے ہیں بلکہ ایچ ایس سی بورڈ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور مئی کے اخیر تک ایچ ایس سی بورڈ امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ایس ایس سی بورڈ امتحانات 29 اپریل سے 20 مئی 2021 کے درمیان منعقد ہوں گے۔لیکن حالات کے پیش نظر وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے 12 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ کرونا کے نئے معاملات میں اضافہ کے سبب ایس ایس سی بورڈ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Versha Gaikwad Twwet:

https://twitter.com/VarshaEGaikwad/status/1384491643642937346?s=19

اس کے علاوہ جون میں دوسیں کے آف لائن امتحانات منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔لیکن اب حالات زیادہ سنگین ہونے کی صورت میں دسویں بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہر سال دسویں ایس ایس سی بورڈ امتحانات میں ریاست بھر سے 15 لاکھ طلباء شریک ہوتے ہیں جن میں ممبئی سے 3.30 لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کرتے ہیں۔مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشن کے ذریعے ممبئی، پونے، ناگپور، اورنگ آباد، لاتور، ناسک، کوکن، کولہاپور اور امراوتی اضلاع میں 4 ہزار 979 سے زیادہ امتحانی مراکز پر امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: