فائر بریگیڈ کی ٹیم راحت رسانی میں مصروف، رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے جانچ کا حکم دیا
ریاست مہاراشٹر سمیت ضلع ناسک میں آکسیجن کی قلت دور کرنے کیلئے نئے پلانٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا مریضوں کو بروقت آکسیجن فراہم کی جاسکے لیکن اس وقت ناسک شہر میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین سرکاری اسپتال میں آکسیجن ٹینک سے آکسیجن لیکیج ہونے کی خبر موصول ہوئی۔واضح رہے کہ آکسیجن ٹینک میں بڑے پیمانے پر لیکیج ہوجانے سے سینکڑوں لیٹر آکسیجن ضائع ہوگئی ہے۔اس تعلق سے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں اب تک گیارہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔موصوف نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آکسیجن ٹینک سے آکسیجن رسنے سے دباؤ کم ہوا اور22 مریض ہلاک ہوگئے۔ کارپوریشن کے ذاکر حسین کووڈ سینٹر میں ٹینک میں آکسیجن بھرنے کے دوران ٹینک پائپ ٹوٹنے کے بعد بہت سے کورونا مریضوں کو نکال لیا گیا۔ مریضوں کی حالات قابو میں ہیں لیکن اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ناسک کے وزیر رابطہ چھگن بھجبل نے فائر بریگیڈ عملہ اور اعلیٰ افسران کو جائے حادثے پر روانہ کیا اور کارروائی کا حکم دیا۔محکمہ فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے حادثے پر 80 فیصد قابو پالیا گیا۔اس حادثے کے بعد عوام نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔اس تعلق سے چھگن بھجبل نے کہا کہ آکسیجن ٹنیکر میں لیکیج ہوجانے اور دیگر تکنیکی خرابی کا ذمہ دار کون ہے اس کی جانچ ہوگی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔


Post A Comment:
0 comments: