طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کی کشمکش ختم، وزیرتعلیم نے امتحانات کی متوقع تاریخ اور طرز امتحان کا خلاصہ کیا
دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات سے متعلق کشمکش تھی کہ امتحانات آن لائن ہوں یا آف لائن؟ اس تعلق سے ریاستی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے وضاحت کی دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ دوسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے ان امتحانات کا انعقاد آف لائن ہی کیا جائے گا۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امتحانات میں تاخیر ہوجائے گی لیکن حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ اپریل کے آخر اور مئی کے پہلے ہفتے کے درمیان بورڈ امتحانات منعقد کئے جاسکیں۔عمومی طور پر ایچ ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ امتحانات کا انعقاد فروری اور مارچ میں ہوتا ہے۔حالانکہ امسال کووڈ-19 وباء کے کےحالات بگڑنے کی وجہ سے مختلف امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Hmm
ReplyDelete