نیا نظام الاوقات آنے کے بعد عوامی سطح پر جاری کیا جائے گا، اب صبح 5 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان نلوں میں پانی فراہم کیا جائے گا
مالیگاؤں/ 21 نومبر کو جنتا دل کی جانب سے شان ہند کی قیادت اور کارپوریٹر زیب النساء عبدالباقی کی رہنمائی میں خواتین کے ایک وفد نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کمشنر کو بتایا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی نصف شب کے بعد کی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے سردی کے موسم میں خواتین کو اخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وفد نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ نصف شب کو پانی فراہمی بند کی جائے۔اس مطالبے پر کمشنر نے سنجیدگی سے غور کرنے اور پانی فراہمی کے اوقات میں تبدیلی کا یقین دلایا تھا۔جنتا دل سیکولر کے مطالبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج کارپوریشن کی جانب سے پارٹی ذمہ داران کو اطلاع دی گئی کہ کل یعنی یکم دسمبر سے شہر بھر میں پانی فراہمی صبح 5 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان ہوگی۔رات کے اوقات میں پانی فراہمی نہیں کی جائے گی۔پارٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ پانی فراہمی سے متعلق نیا نظام الاوقات موصول ہونے کے بعد عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments: