رکن اسمبلی نے متاثرین کی داد رسی کرتے ہوئے جلد ہی ان کی باز آباد کاری کے انتظامات کرنے کا یقین دلایا
مالیگاؤں: گذشتہ رات شہر کے رمضان پورہ سنجری چوک علاقے میں ایک ہولناک آتشزدگی معاملہ پیش آیا جس میں متعدد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔دیر رات پیش آنے والے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور راحت رسانی کام میں مصروف ہوگئیں لیکن کافی مشقتوں کے بعد صبح تک آگ پر قابو پایا جاسکا۔رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کو اس حادثہ کی اطلاع موصول ہومے کے بعد انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متاثرین کی دادرسی کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔رکن اسمبلی نے متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے ٹھوس نمائندگی کا یقین دلایا ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے علاوہ اطہر حسین اشرفی، کارپوریٹر مستقیم ڈگنٹی، کارپوریٹر منصور شبیر، کارپوریٹر صغیر ٹریکٹر والے، اسحاق ابراہیم، عبدالماجد منصور، شہزاد برفی کے علاوہ محلہ کے سرکردہ افراد اور سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ رکن اسمبلی کے اس دورہ اور متاثرین کی داد رسی اور باز آباد کاری سے متعلق تیقن کے بعد متاثرین کا غم کچھ ہلکا ہوا۔ اہلیان محلہ اور متاثرین کو امید ہے کہ جلد ہی متاثرین کی باز آباد کاری کی جائے گی اور انہیں ہر ممکن راحت پہنچائی جائے گی۔
Post A Comment:
0 comments: